پریس ریلیز

غزہ میں غذائی اشیا کے لئے برطانیہ کی اضافی امداد

برطانیہ نے 3 ملین پاؤنڈ کی نئی امداد کااعلان کیا ہے تاکہ 300000 سے زائد افراد کو عالمی خوراک پروگرم(ا World Food Programme) غزہ میں کھانے پینے کی ہنگامی اشیا فراہم کرسکے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Photograph of a child who has received food aid

A child in Gaza receives food aid from the UN's World Food Programme - 15 July 2014. Picture: Ayman Shublaq/WFP

برطانیہ غزہ بحران کے لئے اپنی انسانی امداد کو بڑھارہا ہے جو 3 ملین پاؤنڈ کی عالمی خوراک پروگرام کی ہنگامی اپیل کے جواب میں ہےتاکہ کھانے پینے کی اشیا میں قلت سے نمٹا جا سکے ،اس کا اعلان آج وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کیا.

3ملین پاؤنڈ اضافی امداد سے 300000سے زائد افراد کو ایک ماہ تک غذائی اشیا مل سکیں گی.

اس تازہ ترین تعاون سے غزہ کے اس حالیہ بحران میں مدد کے لئےاب تک دی جانے والی برطانوی امداد 10ملین پاؤنڈ ہوگئی ہے.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے کہا:

تین ہفتے سے زیادہ کی جنگ کے بعد غزہ میں اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے اور 200000 سے زائد افراد جن میں کئی بچے ہیں، بے گھر ہوچکے ہیں۔ ہم اس خونریزی کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں: ہم مسلسل ایک غیر مشروط اور فوری انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کررہےہیں تاکہ تاکہ مزید بلاضرورت مصائب کو روکاجاسکے.

غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے۔ برطانیہ فوری ضروریات کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے،جس میں لاکھوں افراد کے لئے 3 ملین پاؤنڈ کی غذائی امداد شامل ہے.

تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنا چاہئیے، شہریوں کو نقصان پہنچنے سے ہر ممکن اجتناب کیا جانا چاہئیےاور تمام فریقین کو امدادی ایجنسیوں کو بلارکاوٹ ضرورتمندوں تک رسائی کی اجازت دینا چاہئیے.

خاندانوں کاان کے گھروں سے بے گھر ہوجانا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سےتازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 200000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔اس سے روزمرہ زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے کیونکہ اپنی تمام ضروریات کے لئےلوگ اقوام متحدہ کی پناہ گاہ اور امدادی ایجنسیوں کے محتاج ہوجاتے ہیں. کھانے پینے کی اشیا تک رسائی غزہ میں بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کے تازہ ترین جائزے کے مطابق غزہ میں غذائی قلت ہے اوراشیا کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ غزہ میں انسانی امداد کے لئے برطانوی حکومت مزیدرسائی کے لئے زور دے رہی ہے تاکہ امدادی ایجنسیاں اشیا اور عملے کو غزہ کے اندر اور باہر لے جا اور لاسکیں اور ایک پائیدار سیاسی حل نکل سکے جس میں اقتصادی پابندیوں کا بتدریج اٹھایا جانا شامل ہے.

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

شائع کردہ 30 July 2014