وزیربین الاقوامی ترقی:عید مبارک
ادارہ بین الاقوامی ترقی کی وزیرنے مسلمانوں کو ایک خوشگوارعید کی مبارکبادارسال کی ہے۔

ادارہ بین الاقوامی ترقی کی وزیرجسٹین گریننگ نے کہا ہے:
میری جانب سے برطانیہ اور دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید مبارک ۔ یہ اہم تہوارہم سب کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ان سب کے بارے میں سوچیں جو دنیا میں ناقابل تصورقربانیاں دینے پرمجبور ہیں، ان میں لاکھوں شامی عوام کےگھر چھوڑنےسےلے کر فلسطینیوں کی غزہ کی تعمیر نو کی کوشش تک شامل ہے.
عام خاندان شام اورخطےمیں جومصائب برداشت کررہے ہیں وہ ہولناک ہیں۔ برطانیہ ان متاثرہ افراد کو خوراک، پانی اور پناہ گاہوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جس کی انہیں شدید ضرورت ہے۔