عیدالفطر2013:ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کو عیدمبارک
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عید الفظر کے موقع پر اپنے پیغام میں مبارکباد ارسال کی ہے.

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:
میں برطانیہ اور بیرون ملک مسلمانوں کو عید الفطر کا تہوارمنانے کے موقع پرگرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔ایک ماہ کے موسم گرما کے طویل تر دنوں کےروزوں، عبادات اوران تمام لوازمات کوموقوف کئے رکھنے کے بعد کہ جنہیں ہم زندگی کا لازمہ سمجھتے ہیں،مسلمان اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ یہ پر مسرت تقریب منائیں گے۔ میری طرف سے آپ سب کوعید مبارک۔’’
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے 7 اگست 2013ء کومانچسٹر جامع مسجد کا دورہ کیا جب وہاں مسلمان عید کی تیاریاں کررہے تھے.

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے 7 اگست 2013ء کومانچسٹر جامع مسجد کا دورہ کیا جب وہاں مسلمان عید کی تیاریاں کررہے تھے.

انہوں نے حاضرین اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کو ‘عید مبارک’ کہمختلف امور پر ان کے خیالات سنے اور مستقبلکے چیلنجزاور مواقع پر تبادلہ خیال کیا.
ڈرمرلی رگبی افسوسناک موت پر مسلم کمیونٹی کی غالب اکثریت کے مثبت ردعمل کوتسلیم کرنے کا یہ ایک اورموقع تھا.
