پریس ریلیز

بیرونس سعیدہ وارثی نے ڈھاکا میں بنگلادیشی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی

بیرونس وارثی نےبنگلا دیش کا دورہ کیا ہے تاکہ انتخابات سے پہلے بنگلا دیش کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Office Minister Baroness Warsi

برطانیہ کی سینئیر وزیر برائے وزارت خارجہ بیرونس وارثی نے اس سال بنگلا دیش کا دوسرا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ وہاں جنوری 2014ء میں ہونے والے انتخابات سے پہلے کیا گیا ہےجس سے پہلے وہاں تشددمیں اضافہ ہورہا ہے۔ اپنے دورے میں انہوں نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے ڈھاکا میں ان کے دفتر میں اور حزب مخالف کی رہنما خالدہ ضیا سے ان کے گھر پر، اورالیکشن کمشنر اوروزیر خارجہ سے ملاقات کی تاکہ دو طرفہ امور اورحالیہ پیش رفت پر بات چیت کی جاسکے.

ان ملاقاتوں کے بعد بیرونس وارثی نے کہا:

یہ خبر ہر ایک کے لئے خوش آئند ہے کہ عوامی لیگ اور بنگلادیش نیشنل پارٹی میں مذاکرات ہورہے ہیں۔آج اپنی تمام ملاقاتوں میں میں نے اگلے سال آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات پرزوردیا ایسے انتخابات جو دھمکیوں اور تشدد سے پاک ہوں.

انہوں نے زور دیا کہ حالیہ تشدد نےنہ صرف بنگلادیش کی ساکھ کو بلکہ اس کی معیشت اور عوام کے روزگار کو بھی نقصان پہنچا یاہے.بیرونس وارثی نے وزیر خارجہ محمود علی سے ملاقات میں دو طرفہ اورعالمی امور پر گفتگو کی اور اس کے علاوہ عبدالقادر ملا کو عنقریب دی جانے والی سزائے موت پرعالمی برادری کے کئی ملکوں کی طرف سے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘’ برطانیہ اور یورپی یونین تمام ملکوں میں کسی بھی حالت میں سزائے موت کے مخالف ہیں”.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے UK and Bangladesh website pages

بیرونس وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 12 December 2013