پریس ریلیز

بیرونس وارثی اوراقوام متحدہ کاانسانی حقوق دن

برطانیہ2014ء میں انسانی حقوق کے فروغ اورسر بلندی کے لئے عالمی کوششوں کی قیادت جاری رکھے گا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں ہماری شرکت نے سری لنکا میں انسانی حقوق کی صورتحال پرعالمی سطح پرروشنی ڈالنے میں مدد دی اور ہم اقوام متحدہ کی شام اپیل پرسب سے بڑے دوسرے عطیات دہندہ ہیں جس میں ہم نے 500 ملین پاؤنڈ دئیے ہیں.

دآج یوم انسانی حقوق برطانیہ کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں منتخب ہوئے ہیں.

برطانیہ اپنی رکنیت کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے استحصال کے خلاف اجتماعی اقدام کے لئے استعمال کرے گا۔.

بیسویں یوم انسانی حقوق کے موقع پر بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

مجھے وزارت خارجہ میں انسانی حقوق پر کام کرنے پر فخر ہے اور آج کی تقریب نیلسن مینڈیلا کی وفات کے تناظر میں اور بھی جذباتی ہوگئی ہے جو بلا شبہ ہمارے عہد کےعظیم ترین اخلاقی اور سیاسی رہنما تھے۔ جمہوری آزادی، عالمی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لئے ان کا وژن انسانی حقوق پرہمارے اپنے کام کی تقویت کا سبب بنا۔اس لئے میں یہ اعلان کرنے میں خوشی محسوس کررہی ہوں کہ ہم ہائی کمشنر آفس برائے انسانی حقوق کو مزید 500000 پاؤنڈفراہم کریں گے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام میں مدد کے لئے ہونگے.

اگلے سال انسانی حقوق کونسل میں کام کے ساتھ ہم آذادئی مذہب و عقائد اورتنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام پرایک تاریخی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ ہم ایذا دہی کے انسداد،سزائے موت کے خاتمے ، انٹر نیٹ پر آذادئی اظہار اور آذادئی مذہب وعقائد کے لئے بنائے گئے نئے سب گروپ کے لئے انسانی حقوق کے ماہرین کے مشوروں سے مدد لیناجاری رکھیں گےتاکہ انسانی حقوق کو ہمارے تمام کاموں میں مرکزی مقام حاصل رہے.

مزید معلومات

سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi.

وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کو ٹوئٹر پر دیکھئیے @FCOhumanrights.

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 10 December 2013