پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغان حکومت کے لئے پلوں کا تحفہ

برطانیہ 6 لاجسٹک پل جن کی قیمت 1.633 ملین پاؤنڈ ہے اور ان کی دیکھ بھال کا ایک علیحدہ پیکج جو 1.014 ملین پاؤنڈمالیت کا ہے، افغانستان کو تحفے میں دے رہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ::

برطانیہ کے دفاعی آپریشن نے ہلمند میں عارضی لاجسٹکل پلوں کا وسیع استعمال کیا۔ اگرچہ یہ پل عارضی تھے اور ان کا استعمال بنیادی طور سے فوجی نقل و حرکت کے لئے تھا لیکن مقامی آبادی کو ہلمند میں دریاؤں اور نہروں کو عبور کرنے میں ان سے بڑی مدد ملی اور وہ اس پربہت انحصار کرنے لگے۔ لہذا اب ان کی ملکیت ہلمند شعبہ برائےعوامی خدمات کے حوالے کی جارہی ہےتاکہ اب تک ہلمند صوبے کو حاصل ہونےوالےمعاشی اور سیکیورٹی فوائد برقراررکھے جاسکیں۔ یہ پل ہلمند میں آزادانہ نقل و حرکت میں مدددیں گے جو مقامی آبادی کے تجارتی روابط اور سلامتی اور بنیادی سہولتوں کو مستحکم کریں گے۔

برطانوی حکومت اس کے علاوہ ہلمندی ورک فورس کو پلوں کے انتظام کی تربیت بھی دے رہی ہے۔ یہ کام ہلمند کی صوبائی بحالی ٹیم کے ہلمند میں اقتصادی انفرا اسٹرکچر کی برقراری پروگرام کا حصہ ہے

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 20 March 2014