پالیمان کے لیے تحریری بیان

سالانہ انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2013ء

سکریٹری خارجہ نے آج 2013ء انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس میں 2013ء میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کی تقریر کا خلاصہ اردو میں پیش ہے:

مکمل رپورٹ انگریزی میں

انسانی حقوق وزارت خارجہ کے خون میں شامل ہیں کیونکہ یہ ہمارے قومی ڈی این اے کا حصہ ہیں، عوام کی حیثیت میں ہمارے کردار کا اوراس لئے بھی کہ وہ ہمارے قومی مفادات کے لئے لازمی ہیں۔

ہماری یہ محض اخلاقی ذمے داری نہیں کہ ہم جہاں کہیں انسانی حقوق کی پامالی ہو اسے روکنے کی کوشش کریں، یہ عالمی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے کیونکہ یہ پامالی استحکام کو کمزور کرتی ہے اکثر بہت بڑی عوامی تحریک کو جنم دیتی ہے اور تقسیم و تشدد کی آگ بھڑکاتی ہے جو جلد ہی ہزاروں میل دور کے معاشروں پراثرانداز ہوجاتی ہے۔

اسی لئے برطانیہ نے عالمی قانون اور اداروں کا ایک مستحکم نظام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ سیاسی اور معاشی آزادیوں کا تحفظ ہوسکے اور اسی لئے 2013ء میں ہم ایک بار پھر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی جدوجہد کا ہراول دستہ بنے رہے۔ کچھ صورتوں میں ہم نے ان امور کی جانب عالمی توجہ میں تبدیلی پیدا کی جنہیں پہلے نظر انداز یا ان سے گریز کیا جاتا تھا۔

تنازعات کے دوران جنسی تشدد اس میں سے ایک ہے اور 2013ء میں ہمارےپریوینٹنگ سیکشوئل وائلنس ان کانفلکٹ انی شئیٹو کا مقصد اس کی روک تھام ہے۔

انسانی حقوق کونسل میں 2013ء میں ہمارا دوبارا انتخاب ہمیں وہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کی دنیابھرمیں تمام انسانی حقوق کے فروغ کے لئے ہمیں ضرورت ہے۔ ہم اس کا بھرپور استعمال کریں گے اور دنیا کی تمام خواتین کےسماجی،سیاسی اورمعاشی حقوق اوران کے امن عمل میں شرکت کو فروغ دیں گے۔ یہ دونوں اہداف میرے دل کی آواز ہیں۔

میں اپنی وزارتی ٹیم اور خاص طور سے بیرونس سعیدہ وارثی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انسانی حقوق کی وزارت کی ذمےداری سنبھالے ہوئے ہیں کہ انہوں نے ان مسائل پر انتھک اورعرق ریزی سے کام کیا ہے.’’

سکریٹری خارجہ نے تقریرمیں شام، برما،سری لنکا اور مصر و سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور ان کے سلسلے میں برطانیہ کے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے وزارت خارجہ کی انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2013ء

ہمارا کام ٹوئٹر پر @FCOhumanrights

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 10 April 2014