پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان ماہانہ پیش رفت رپورٹ اکتوبر 2014ء

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پارلیمنٹ کو افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon Philip Hammond

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے:

میں ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ آج ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی اور وزارت دفاع کے اشتراک سے بیالیسویں پیش رفت رپورٹ شائع کررہا ہے جو افغانستان کی صورتحال کے بارے میں نومبر 2010 ء سے شائع ہورہی ہیں.

قندھار کے فضائی مستقر سے 27 اکتوبرکو برطانوی عملے کا آخری گروپ پروازکرگیا۔ یہ ایک روزپہلے کیمپ باسٹین کی ذمے داری رسمی طور پر افغان فوج کے حوالے کرنے کے بعدہواہے۔ خودمختارانتخابی کمیشن نے صوبائی کونسل انتخابات کے حتمی اور مصدقہ نتیجے کا 25 اکتوبر کو اعلان کردیا تھا۔ 458 اراکین ان کونسلوں کے لئے منتخب ہوئے جن میں 21 فی صد خواتین ہیں.

نئی افغان حکومت کودرپیش سنگین مالی بحران کے جواب میں برطانیہ نے پہلے سے اعلان کردہ 15.6 ملین پاؤنڈامداد کو جلد تر افغان حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ نئی امداد نہیں۔ یہ عالمی بنک کے زیر انتظام افغانستان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے دی جائے گی اوراس سے افغان عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ برطانوی اورافغان حکومت نے لندن میں افغانستان کانفرنس کے 4/3 دسمبر کو انعقاد پراتفاق کر لیا ہے۔ عالمی برادری کے لئے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ افغانستان حکومت اور اس کے اصلاحات کے وژن سے تعاون جاری رکھنے کا اشارہ دے جسے باہمی جوابدہی اور امداد کے موثر ہونے کی قوت حاصل ہو.

میں یہ رپورٹ دونوں ایوانوں کی لائبریریوں کو پیش کررہا ہوں۔.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 1 December 2014