رہنمائی

اﯾﻦ اﯾﭻ اﯾﺲ ﮐﯽ طﺮف ﺳﮯ ﻓﺮاﮨﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﮯ واﻟﯽ ﺻﺤﺖ ﮐﯽ ﻣﺴﻠﺴﻞ دﯾﮑﮭ ﺑﮭﺎل )ﮐﻨﭩﯿﻨﯿﻮﺋﻨﮓ ﮨﯿﻠﺘﮭ ﮐﯿﺌﺮ( اور اﯾﻦ اﯾﭻ اﯾﺲ ﮐﯽ ﻣﺎﻟﯽ ﻣﺪد ﺳﮯ ﻓﺮاﮨﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﮯ واﻟﯽ ﻧﺮﺳﻨﮓ ﮐﯽ دﯾﮑﮭ ﺑﮭﺎل )ﻧﺮﺳﻨﮓ ﮐﯿﺌﺮ(۔

اپ ڈیٹ کردہ 26 August 2022

Applies to England

تعارف

ان لوگوں کے لیے گائیڈ جنہیں معذوری، ایکسیڈنٹ یا بیماری کی وجہ سے صحت اور سوشل کیئر کے پیشہ ور افراد کی مسلسل دیکھ بھال اور معاونت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یہ اس پروسیس کی وضاحت کرتا ہے جو اس بات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کیا کوئی شخص این ایچ ایس کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر (صحت کی دیکھ بھال) کا اہل ہے (جسے اکثر CHC NHS یا صرف CHC کہا جاتا ہے)۔

ہم سمجھتے ہیں کہ جاری رہنے والی کیئر کے لئے فنڈز کا انتظام ایک پیچیدہ اور بہت ہی حساس معاملہ ہو سکتا ہے، اور اکثر لوگوں کو ان کی زندگی کے ایک بہت ہی غیریقینی موڑ پر متاثر کرسکتا ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے قومی گائیڈنس موجود ہے کہ ہر ایک فرد کو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر تک شفاف اور مستقل طور پر رسائی حاصل ہو، قطع نظر اس کے کہ وہ انگلینڈ میں کہاں رہتے ہیں۔

گائیڈنس میں، جسے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر اور این ایچ ایس-فنڈڈ نرسنگ کیئر کے لئے نیشنل فریم ورک کہا جاتا ہے (دی نیشنل فریم ورک)، بتایا گیا ہوتا ہے کہ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی اہلیت کس طرح متعین کی جاتی ہے اور یہ کہ ضروریات کی اسیسمنٹ اور ان کا حل کیسے ہو۔

نیشنل فریم ورک کو پہلی دفعہ 2007 میں متعارف کیا گیا تھا اور حال ہی میں اسے 2022 میں اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ قومی فریم ورک میں 2022 کی ترامیم اور وضاحتوں میں سے کسی کا مقصد NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت کے معیار یا اس کی رسائی کو تبدیل کرنا نہیں ہے۔ اس لیفلٹ میں نیشنل فریم ورک کی 2022 والی اپڈیٹ میں کی گئی تبدیلیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

این ایچ ایس (NHS) کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر

NHS جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کیا ہے؟

NHS جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کا مطلب جاری دیکھ بھال کا ایک پیکیج ہے جس کا اہتمام اور فنڈ کی فراہمی صرف اور صرف نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کرتا ہے خاص طور پر نسبتاً کم تعداد والے افراد کے لیے (جن کی ضروریات کی سطح بلند ہے) جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ‘بنیادی صحت کی ضرورت’ کے اہل ہیں۔ ذیل میں ‘بنیادی صحت کی ضرورت’ والے سیکشن میں مزید دیکھیں)۔

اس طرح کی دیکھ بھال 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے فرد کو صحت اور متعلقہ سوشل کیئر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہے جو معذوری، حادثے یا بیماری کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہوں۔

مقامی حکام (لوکل اتھارٹیز) کی طرف سے فراہم کردہ معاونت کے برعکس، NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر مفت ہے، جہاں کسی فرد کو آمدنی اور سیونگز کی ببنیاد پر اپنا حصہ (مالی) ڈالنا پڑ سکتا ہے۔ یہ انٹیگریٹڈ بورڈ (ICB) کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے لیے معاونت کے مناسب پیکج کا فیصلہ کرے جو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہل ہو۔

کون NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کا مستحق ہے؟

18 سال سے زیادہ عمر والے ایسے افراد جن کی اسیسمنٹ ہوئی ہے کہ وہ ‘بنیادی صحت کی ضرورت’ (پرائمری ہیلتھ نیڈ) کے حامل ہیں، وہ NHS کی جاری رہنے والی (آن گوئنگ) ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں۔ NHS کی جاری رہنے والی صحت کی دیکھ بھال کے لیے اہلیت کسی خاص بیماری، تشخیص یا عارضے پر منحصر نہیں ہے، اور نہ ہی اس بات پر کہ دیکھ بھال کون فراہم کرتا ہے یا یہ دیکھ بھال کہاں فراہم کی جاتی ہے۔

آپ کیسے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے مستحق بنتے ہیں؟

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی اہلیت کی اسیسمنٹ 2 مرحلوں میں ہوتی ہے، زیادہ تر کیسز میں:

  • ‘چیک لسٹ’ کو استعمال کرتے ہوئے ایک سکریننگ پروسس بروئے کار لایا جاتا ہے

  • جہاں چیک لسٹ مثبت ہو، اسیسمنٹ کے اگلے مرحلے میں ایک ملٹی ڈسپلنری ٹیم (MDT) اس فرد کی صحت اور سوشل کیئر کی ضروریات کی تفصیلی اسیسمنٹ کرتی ہے اور ایسے شواہد جیسا کہ طبی ریکارڈز، معائنہ جات، اسیسمنٹس وغیرہ کا جائزہ لیتی ہے تاکہ فیصلہ سازی میں مدد کے لئے ایک معیاری ٹول، جو ‘ڈیسیژن سپورٹ ٹول’ (DST) کہلاتا ہے، کا استعمال کر کے CHC کے لئے اہلیت کی اسیسمنٹ کر سکے

ان پروسیسز کے بارے میں مزید معلومات اس لیفلٹ میں آگے دی گئی ہیں۔

آپ کو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کہاں حاصل کر سکتے ہیں؟

آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کسی بھی سیٹنگ (عمارت یعنی ہسپتال وغیرہ) میں حاصل کر سکتے ہیں (اکیوٹ ہسپتالوں کے علاوہ) – بشمول آپ کے اپنے گھر یا کیئر ہوم میں۔ اگر آپ اپنے گھر میں NHS کانٹی نیونگ ہیلتھ کیئر کے لیے اہل پائے جاتے ہیں، تو NHS آپ کی اسیسڈ صحت اور متعلقہ سوشل کیئر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آپ کی کیئر اور سپورٹ کے پیکج کی ادائیگی کرے گا۔ اگر آپ کیئر ہوم میں NHS کانٹی نیونگ ہیلتھ کیئر کے لیے اہل پائے جاتے ہیں، تو NHS آپ کی تشخیص شدہ صحت اور متعلقہ سوشل کیئر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آپ کے کیئر ہوم کی فیس بشمول قیام و طعام کے۔ وہ افراد جو NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کے اہل ہیں اکتوبر 2014 سے ذاتی صحت کا بجٹ رکھنے کا حق رکھتے ہیں، اور ICBs کو ایسے افراد کو جو NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں ذاتی صحت کا بجٹ لینے کی آپشن آفر کرنی چاہئے اور ایسا کرنے میں ان کو سپورٹ دیں۔

کیا مجھے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لئے پیسے دینے پڑیں گے؟

نہیں۔ فراہم کردہ NHS کیئر اینڈ سپورٹ پیکج یا ذاتی صحت کا بجٹ آپ کی صحت اور متعلقہ سوشل کیئر کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہونا چاہئے جیسا کہ آپ کی کیئر پلان میں نشاندہی کی گئی ہے۔ کیئر پلان میں NHS کے ذریعے فنڈز اور/یا فراہم کی جانے والی خدمات کا تعین کیا جانا چاہیے۔ کچھ حالات میں شاید آپ اضافی نجی کیئر سروسز خریدنا چاہیں، لیکن یہ فیصلہ رضاکارانہ ہوگا۔ کوئی بھی اضافی سروسز جو آپ خریدنے کے لیے منتخب کرتے ہیں وہ ان معلوم کردہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہ ہو جس کے لیے ICB ذمہ دار ہے۔

کیا NHS کانٹی نیونگ ہیلتھ کیئر ہمیشہ جاری رہے گی؟

یہ ضروری نہیں۔ ایک بار جب آپ NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کے مستحق قرار پائیں گے، تو NHS آپ کے کیئر کو فند کرے گا۔

آپ کے کیئر پیکج کا عام طور پر 3 ماہ بعد، اور پھر ہر 12 ماہ بعدکا ریویو کیا جائے گا۔ ان ریویوز (جائزوں) کا فوکس اس بات پر ہونا چاہیے کہ آیا آپ کا کیئر پلان یا اس کے انتظامات آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں ہیں۔

اگر آپ کی ضروریات اس حد تک بدل گئی ہیں کہ وہ NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، تو ICB اہلیت کی مکمل دوبارہ اسیسمنٹ کا انتظام کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے فنڈنگ کے انتظامات تبدیل ہو جائیں، کیونکہ NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت حالت اور/یا تشخیص کی بجائے ضروریات پر مبنی ہے (ذیل میں ‘جائزہ’ سیکشن میں مزید دیکھیں۔)

پرائمری ہیلتھ نیڈ (صحت کی بنیادی ضرورت)

‘بنیادی صحت کی ضرورت’ کا تصور اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے NHS کے لیے کون سی صحت کی سروسز فراہم کرنا مناسب ہے، اور لوکل اتھارٹی کون سی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ تصور اتنا سیدھا سادھا نہیں ہے۔ تاہم، یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ پر صحت کی بنیادی ضرورت لاگو ہوتی ہے یا نہیں، اہلیت کی اسیسمنٹ کی جائے گی جس میں 4 کلیدی خصوصیات کے سلسلے میں آپ کی متعلقہ ضروریات کو مجموعی طور پر دیکھا جاتا ہے:

  • نوعیت: یہ آپ کی ضروریات کی خصوصیات اور قسم اور ان کا آپ پر پڑنے والے مجموعی اثرات کا احاطہ کرتا ہے، بشمول ان انٹروینشنز (علاج معالجے کے لئے اقدامات اٹھانا) کی اقسام کے جو کہ ان کو مینج کرنے کے لئے درکار ہیں

  • شدت: یہ آپ کی ضروریات کی حد اور شدت ہے اور وہ سپورٹ ہے جو کہ ان کے پورا کرنے کے لئے آپ کو چاہئے، بشمول برقرار یا جاری رہنے والی کیئر کے

  • پیچیدگی: یہ اس بارے میں ہیں کہ آپ کی ضروریات کیسی نظر آتی ہیں اور کیسے تعامل کرتی ہیں اور مہارت کے اس لیول کی جو علامات کو مانیٹر کرنے، عارضے کا علاج کرنے اور/یا کیئر کو مینج کرنے کے لئے درکار ہے

  • ناقابل پیشن گوئی: یہ اس حد کو بیان کرتا ہے جہاں تک آپ کی ضروریات تبدیل ہو سکتی ہیں اور اس کے سبب ان کو مینج کرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں، بشمول مناسب اور بروقت کیئر کی عدم فراہمی کی صورت میں آپ کی صحت کے لئے خطرات کے۔

اگر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آپ صحت کی بنیادی ضرورت کے حامل ہیں، تو آپ NHS کی جاری رہنے والی کیئر کے لئے اہل ہوں گے۔

آپ ‘پرائمری ہیلتح نیڈ’ کے تصور (کانسیپٹ) کے بارے میں نیشنل فریم ورک میں پڑھ سکتے ہیں پیراگراف 55 تا 67

اسیسمنٹس

یہ فیصلے کرنا کہ NHS کانٹی نیونگ (جاری رہنے والی) ہیلتھ کیئر کا کون مستحق ہے

اہلیت کی اسیسمنٹ اور فیصلہ سازی کا عمل (زیرنظر) فرد کے گرد ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اسیسمنٹ اور کیئر پلاننگ کے عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور پورے عمل میں آپ کی شمولیت۔

اس کا مطلب یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ آپ کو اسیسمنٹ کے عمل میں مکمل کردار ادا کرنے کا موقع ملے اور جہاں ضرورت ہو اسے کرنے کے لیے آپ کو سپورٹ ملے۔ آپ یہ کام کسی دوست یا رشتہ دار سے اپنے نمائندے کے طور پر کام کرنے اور اپنے خیالات کی وضاحت کرنے میں مدد کے لیے کروا سکتے ہیں۔

NHS جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے مکمل اسیسمنٹ پروسس (تشخیصی عمل) میں عام طور پر 2 مراحل شامل ہوتے ہیں:

  1. چیک لسٹ ٹول کو بروئے کار لاتے ہوئے سکریننگ

  2. فیصلہ سازی کا سپورٹ ٹول استعمال کرتے ہوئے اہلیت کی مکمل جانچ یعنی اسیسمنٹ (‘فاسٹ ٹریک پروسس’ پر نیچے ملاحضہ کریں)

چیک لسٹ ٹول کو بروئے کار لاتے ہوئے سکریننگ

زیادہ تر افراد کے لئے اسیسمنٹ پروسس کا پہلا سٹیپ چیک لسٹ ٹول کو استعمال کرتے ہوئے سکریننگ ہے۔ چیک لسٹ کو مختلف سیٹنگز میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ پریکٹیشنرز کو ایسے لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے جنہیں NHS جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت کے مکمل جائزے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

چیک لسٹ اس بات کی نشاندہی نہیں کرتی ہے کہ آیا آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر (صحت کی دیکھ بھال) کے لیے اہل ہیں، بلکہ صرف اس کی کہ آیا آپ کو اہلیت کے مکمل جائزے کی ضرورت ہو۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ ‘اسکرین ان’ کروانے والے (‘مثبت چیک لسٹ’ والے) لوگوں کی اکثریت مکمل تشخیص کے بعد اہل نہیں پائی جاتی ہے۔

چیک لسٹ کی حد جان بوجھ کر کم رکھی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جن لوگوں کو NHS کی جاری رہنے والی صحت کی دیکھ بھال کے لیے اہلیت کے جائزے کی ضرورت ہو سکتی ہے ان کو یہ موقع ملے۔

چیک لسٹ کب مکمل کیا جانا چاہئے؟

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئت کے لیے اسکریننگ آپ کے لیے صحیح وقت اور جگہ پر ہونی چاہیے اور اس وقت جب آپ کی موجودہ مستقل ضروریات واضح طور پر معلوم ہوں۔ زیادہ تر کیسز میں، ایک چیک لسٹ اس وقت مکمل کی جانی چاہیے جب آپ کمیونٹی سیٹنگ میں ہوں۔ ایسے نایاب حالات بھی پڑ سکتے ہیں جہاں ہسپتال کے اکیوٹ ماحول میں اسیسمنٹ کی جائے۔

چیک لسٹ کی تکمیل کے موقع پر، عام طور پر آپ کو بمع آپ کے کسی نمائندے کے موجود ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

ہر کسی کو چیک لسٹ مکمل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بہت سے حالات ایسے ہیں جہاں چیک لسٹ کو مکمل کرنا ضروری نہیں ہے، خاص طور پر جب یہ تجویز نہیں ہے کہ آپ کو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی ضرورت ہو گی یا جہاں آپ مختصر مدت کی بیماری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور آپ کی طویل مدتی ضروریات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

چیک لسٹ کے نتائج

چیک لسٹ کے مکمل ہونے پر اس کے 2 ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں۔

  • ایک منفی چیک لسٹ کا مطلب یہ کہ آپ کو اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ کی ضرورت نہیں ہے، اور آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے اہل نہیں ہیں۔

  • ایک مثبت چیک لسٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لئے اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں۔

منفی چیک لسٹ کے بعد اگلے سٹیپس (اقدامات)

منفی چیک لسٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ کی ضرورت نہیں ہے، لہٰذا آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے اہل نہیں ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ چیک لسٹ صحیح نہیں ہے تو آپ ICB کو نتیجے پر نظرثانی کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔

**مثبت چیک لسٹ کے بعد اگلے سٹیپس

ایک مثبت چیک لسٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لئے اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ کی ضرورت ہے۔

آپ کی ICB مکمل اسیسمنٹ کروانے کے لئے انتظامات کرے گی۔ مثبت چیک لسٹ کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے مستحق قرار پائے ہیں۔

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لئے مکمل اسیسمنٹ

اہلیت کے مکمل جائزے کے لیے، پیشہ ور افراد کی ایک ملٹی ڈیسپلنیری ٹیم (جسے عام طور پر MDT کہا جاتا ہے) فیصلہ کرنے کے لئے سپورٹ ٹول (جسے اکثر DST کہا جاتا ہے) کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لے گی کہ آیا آپ صحت کی بنیادی ضرورت کے حامل ہیں کہ نہیں۔

ایک MDT، دو (2) یا اس سے زیادہ پیشہ ور افراد پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس میں عام طور پر صحت اور سوشل کیئر دونوں کے پیشہ ور افراد شامل ہوں گے جو آپ کی صحت اور سوشل کیئر کی ضروریات کے بارے میں جانتے ہوں گے، اور جہاں ممکن ہو، حال ہی میں آپ کی تشخیص، علاج یا دیکھ بھال میں شامل رہے ہوں گے۔

ICB اسیسمنٹ کے عمل کو مربوط بنانے کے لیے کسی ایک فرد کی نشاندہی کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اس شخص کو آپ کے رابطے کا اہم پوائنٹ ہونا چاہئے۔

پیشہ ور افراد کے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لئے اسیسمنٹ میں آپ مرکزی اہمیت کے حامل ہوں گے اور پورے عمل کے دوران جیسے مناسب ہو، آپ یا آپ کے نمائندے کے خیالات لیں گے اور ان پر غور کریں گے۔ اسیسمنٹ میں آپ کی ضروریات کا ایک مجموعی خاکہ بنانے کے لیے آپ کی دیکھ بھال میں شامل متعدد پیشہ ور افراد کا تعاون شامل ہوگا۔ اس کو ‘ضروریات کی اسیسمنٹ’ کہا جاتا ہے۔ آپ کے اپنے خیالات کو پیشہ ورانہ خیالات کے ساتھ مناسب وزن دیا جائے گا تاکہ آپ کی ضروریات کی درست تصویر حاصل کرنے میں مدد ملے۔

اس کے بعد ملٹی ڈیسپلینری ٹیم آپ کی ضروریات کے تجزیے سے حاصل کردہ معلومات کو ‘فیصلے کی معاونت کے آلے’ کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ اگرچہ ملٹی ڈیسپلینری ٹیم عام طور پر آمنے سامنے ملاقات کرے گی، اس میں بعض اوقات ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے لوگوں کا تعاون شامل ہو سکتا ہے اگر وہ ذاتی طور پر وہاں نہیں ہو سکتے۔ سب سے بہتر کام تو یہی ہے کہ جائزہ لینے والے اس فرد سے آئیڈیلی MDT میٹنگ سے پہلے ملیں جس کی اسیسمنٹ کی جا رہی ہو، اور اگر کوئی بھی انتظامات ہو رہی ہوں ان میں آپ کے لئے بہترین آپشنز کو زیرغور لایا جانا چاہئے۔

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی اسیسمنٹ کے لئے ڈیسیژن سپورٹ ٹول (فیصلہ سازی میں معاونت کا ٹول) کا استعمال

NHS CHC کے لئے اہلیت آپ کی ضروریات کی بنیاد پر ہوگی نہ کہ آپ (کے مرض کی) تشخیص یا آپ کی حالت پر۔ فیصلہ کا سپورٹ ٹول آپ کی ضروریات کے تجزیے سے معلومات کو اس طریقے سے جمع اور پیش کرتا ہے جو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی اہلیت کے بارے میں مستقل فیصلہ سازی میں مدد کرتا ہے۔ فیصلہ سازی کا ٹول (آلہ) 12 ‘کیئر ڈومینز’ میں آپ کی مختلف ضروریات کو ایک ساتھ لاتا ہے اور ریکارڈ کرتا ہے، جن کو متعدد لیولز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ٹول کا مقصد ملٹی ڈیسپلینری ٹیم کو آپ کی ضروریات کی نوعیت، پیچیدگی، شدت اور غیر متوقع ہونے کا اندازہ لگانے میں مدد کرنا ہے - اور یہ سفارش کرنے میں کہ آیا آپ کو ‘بنیادی صحت کی ضرورت’ ہے یا نہیں۔

اس کے بعد ملٹی ڈسپلنری ٹیم ICB کو ایک سفارش کرے گی کہ آیا آپ کو صحت کی بنیادی ضرورت ہے یا نہیں، جو NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت کا تعین کرے گی۔ ICB کو عام طور پر اس سفارش کو قبول کرنا چاہیے، سوائے غیر معمولی حالات کے اور اپنے فیصلے میں واضح طور پر بیان کی گئی وجوہات کا حوالہ دینا چاہئے۔

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کی اہلیت کے فیصلے کا نوٹیفیکیشن

NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے بارے میں اہلیت کا فیصلہ عام طور پر ICB کو اطلاع موصول ہونے کی تاریخ سے 28 کیلنڈر دنوں کے اندر کیا جانا چاہیے کہ آپ کو اہلیت کے مکمل جائزے کی ضرورت ہے (عام طور پر ایک مثبت چیک لسٹ کے ذریعے)، تاہم کچھ حالات میں فیصلہ کرنے میں 28 دنوں سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے بعد ICB کو جتنی جلدی ہو سکے آپ کو تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیے، اپنے فیصلے کی واضح وجوہات بتاتے ہوئے کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔ انہیں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرنے کے آپ کے حق کی بھی وضاحت کرنی چاہیے۔

فاسٹ ٹریک پاتھ وے ٹول (تیزرفتار طریقے والا ٹول)

اگر آپ کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یہ ٹرمینل (جہاں سے بچنے کی امید نہ ہو) مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، تو آپ فاسٹ ٹریک کے ذریعے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر تک فوری رسائی حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

فاسٹ ٹریک پاتھ وے میں چیک لسٹ یا فیصلے کے سپورٹ ٹول کو مکمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، ایک مناسب کلینیشن (معالج) NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت ثابت کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک پاتھ وے ٹول کو مکمل کرے گا۔

یہ کلینشین مکمل شدہ فاسٹ ٹریک پاتھ وے ٹول کو براہ راست آپ کے ICB کو بھیجے گا، جو آپ کے لیے فراہم کیے جانے والے کیئر پیکج کا بندوبست کرے گا، عام طور پر مکمل فاسٹ ٹریک پاتھ وے ٹول کی وصولی کے 48 گھنٹوں کے اندر۔

آپ کا ICB آپ کی دیکھ بھال کی ضروریات اور آپ کے کیئر پیکج کی افادیت کا جائزہ لے گا۔ کچھ ایسی مثالیں ہو سکتی ہیں جہاں فیصلے کے سپورٹ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت کا از سر نو جائزہ لینا پڑ جائے۔ اگر یہ ضروری ہوا تو، آپ کا ICB احتیاط سے اس پروسس کی وضاحت کرے گا جیسا کہ اوپر ‘اسیسمنٹس’ سیکشن میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

اگلے اقدامات

اگر آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے اہل نہیں ہیں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ NHS کی مسلسل صحت کی دیکھ بھال کے اہل نہیں ہیں، تو ICB (آپ کی اجازت کے ساتھ) آپ کو آپ کے لوکل اتھارٹی کے پاس بھیج سکتا ہے جو آپ سے بات کر سکتا ہے کہ آیا آپ ان کی مدد کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ NHS کی مسلسل ہیلتھ کیئر کے اہل نہیں ہیں لیکن پھر بھی آپ کی صحت کی کچھ ضروریات ہیں، تو NHS پھر بھی آپ کے امدادی پیکج کے کچھ حصے کی ادائیگی کر سکتا ہے۔

اسے ‘جوائنٹ پیکج آف کیئر’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک طریقہ جس میں یہ فراہم کیا جاتا ہے وہ ہے NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے ذریعے (ذیل میں ‘NHS- فنڈڈ نرسنگ کیئر’ سیکشن دیکھیں)۔ NHS آپ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے دیگر فنڈنگ یا خدمات بھی فراہم کر سکتا ہے۔

اگر لوکل اتھارٹی آپ کے کیئر پیکج میں سے کچھ فنڈز فراہم کرنے میں حصہ دار ہے تو آپ کی آمدنی اور بچت کے حساب سے، آپ کو اپنے کیئر پیکج کے اس حصے کے اخراجات کا ایک حصہ ان کو ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیئر (دیکھ بھال) کے مشترکہ پیکیج کے NHS والے حصے کے لیے کوئی چارج نہیں ہے۔

چاہے آپ NHS کی مسلسل ہیلتھ کیئر کے اہل ہوں یا نہ ہوں، آپ پھر بھی اپنے علاقے میں NHS کی دیگر تمام سروسز کو اسی طرح استعمال کرنے کے حقدار ہیں جس طرح کوئی دوسرا NHS کا مریض۔

برائے مہربانی اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ذیل میں ‘اہلیت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے انفرادی درخواستیں’ سیکشن دیکھیں اگر آپ اپنی اہلیت کے فیصلے کے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔

مہیا کی جانے والی خدمات اگر آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں

اگر آپ NHS کے جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں، تو آپ کا ICB آپ کی کیئر پلاننگ (دیکھ بھال کی منصوبہ بندی)، سروسز کی کمیشننگ (تصویب) اور آپ کے کیس مینجمنٹ کے لیے ذمہ دار ہوگا۔ ICB آپ کے ساتھ مختلف آپشنز پر بات کرے گا کہ آپ کی دیکھ بھال اور سپورٹ کی ضروریات کو کس طرح بہترین طریقے سے پورا کیا جائے گا اور کیس ان کا انتظام کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ کرتے وقت کہ آپ کی ضروریات کیسے پوری ہوں گی، آپ کی خواہشات اور ترجیحی نتائج کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ اس میں آپ کی ترجیحی جگہ کے بارے میں بات چیت شامل ہونی چاہیے جہاں آپ کو کیئر ملے گی (مثال کے طور پر، گھر پر یا کیئر ہوم میں) اور ساتھ ہی اس بار میں بھی کہ آپ کی ضروریات کو کیسے اور کون پورا کرے گا۔

NHS کے کیئر پیکج یا دئے جانے والے پرسنل ہیلتھ بجٹ (صحت کا ذاتی بجٹ) میں آپ کی مطلوبہ صحت اور متعلقہ سوشل کیئر کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے، جن کی نشاندہی آپ کے کیئر پلان میں کی گئی ہوگی۔

ریویوز (جائزے)

عام طور پر اہلیت کا مثبت فیصلہ ہونے کے 3 ماہ کے اندر آپ کے کیئر پیکج کا ریویو کیا جانا چاہئے۔ اس کے بعد ضرورت کے مطابق اور کم از کم سالانہ بنیادوں پر مزید ریویوز ہوں گے۔

ان ریویوز (جائزوں) کا فوکس اس بات پر ہونا چاہیے کہ آیا آپ کا کیئر پلان یا اس کے انتظامات آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں ہیں۔ آپ کے کیئر پلان میں کوئی ایڈجسٹمنٹ (تبدیلی) اسی کے مطابق کی جائے گی۔

حال ہی میں مکمل شدہ فیصلے والا سپورٹ ٹول عام طور پر ریویو کے لئے دستیاب ہوگا اور اسے ضرورتوں میں کسی ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرنے کے لیے حوالہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اگر آپ کی ضروریات اس حد تک بدل گئی ہیں کہ وہ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، تو ICB اوپر دئے گئے ‘اسیسمنٹس’ سیکشن میں بیان کردہ عمل کے مطابق اہلیت کی دوبارہ مکمل اسیسمنٹ کا بندوبست کر سکتا ہے۔

نہ ہی NHS اور نہ ہی لوکل اتھارٹی کو آپ کی ضروریات کا مشترکہ جائزہ لیے بغیر، اور انتظامات میں کسی بھی مجوزہ تبدیلی کے بارے میں پہلے ایک دوسرے اور آپ کے ساتھ بات کئے بغیر، اور متبادل فنڈنگ کو یقینی بنائے بغیر، موجودہ کیئر یا فنڈنگ کے انتظامات سے دستبردار ہونا چاہئے۔

اہلیت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے انفرادی درخواستیں۔

اگر آپ چیک لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسکریننگ کے بعد NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ نہ کروانے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ ICB سے اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

اگر آپ ICB کے کئے گئے اہلیت کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں (اہلیت کی مکمل اسیسمنٹ کے بعد بشمول ڈیسیژن سپورٹ ٹول کے مکمل کرنے کے)، یا اگر آپ کو ICB کی طرف سے اہلیت کے فیصلے تک پہنچنے کے لیے اپنائے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں خدشات ہیں، تو آپ ICB کو اپنے کیس پر ان کی لوکل ریزالوشن پروسس (اندرونی طور پر حل کرنے کا طریقہ کار) کے ذریعے نظرثانی کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

جہاں اندرونی حل کے عمل کے ذریعے معاملے کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، آپ فیصلے کے آزادانہ جائزے کے لیے NHS انگلینڈ کو درخواست دے سکتے ہیں۔

NHS انگلینڈ آزادانہ جائزے سے پہلے ICB سے مزید لوکل حل کی کوشش کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

آزادانہ جائزے کے بعد، اگر اصل فیصلہ برقرار رکھا جاتا ہے لیکن آپ غیر مطمئن رہتے ہیں، تو آپ کو پارلیمانی اور ہیلتھ سروس اومبڈزمین سے شکایت کرنے کا حق حاصل ہے۔

کسی بھی فرد کو NHS، مقامی اتھارٹی یا کیئر کے کسی بھی فراہم کنندہ سے موصول ہونے والی سروس کے کسی بھی پہلو کے بارے میں شکایت کرنے کا حق حاصل ہے۔ شکایات کے طریقہ کار کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے دستیاب ہیں۔

این ایچ ایس فنڈڈ نرسنگ کیئر (NHS کے فنڈز سے چلنے والی نرسنگ کیئر)

ان افراد کے لئے جنہیں کیئر ہومز میں نرسنگ دی جاتی ہے، کیئر ہومز وہاں خود رجسٹرڈ نرسز کو تعینات کرتے ہیں۔ رجسٹرڈ نرس کے ذریعے نرسنگ کی اس طرح کی کیئر کی فراہمی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے، NHS براہ راست کیئر ہوم کو ادائیگی کرتا ہے۔

اسے ‘NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر’ کہا جاتا ہے اور یہ ان مستحق افراد کے لیے رجسٹرڈ نرسنگ کیئر فراہم کرنے کی لاگت کے لئے ایک مقرر کردہ شرح سے کنٹریبیوشن ہے۔

لوکل اتھارٹی کو رجسٹرڈ نرسنگ کیئر فراہم کرنے یا فنڈ دینے کی اجازت نہیں ہے (سوائے انتہائی محدود حالات کے)۔

رجسٹرڈ نرسنگ کیئر میں دیکھ بھال کے بہت سے مختلف پہلو شامل ہو سکتے ہیں۔ اس میں براہ راست نرسنگ کے کاموں کے ساتھ ساتھ آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نرسنگ اور ہیلتھ کیئر کے کاموں کی منصوبہ بندی، نگرانی اور مانیٹرنگ شامل ہو سکتی ہے۔

NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے اہلیت کا تعین کرنا

NHS کی مالی امداد سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے آپ کی ضرورت کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے آپ کی اہلیت پر ہمیشہ غور کیا جانا چاہیے۔

آپ NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے اہل ہیں اگر:

  • آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہل نہیں ہیں لیکن آپ کی اسیسمںٹ کے مطابق آپ کو رجسٹرڈ نرس کی خدمات کی ضرورت ہے اور یہ طے پایا ہے کہ آپ کی مجموعی ضروریات نرسنگ کے ساتھ کیئر ہوم میں مناسب طریقے سے پوری ہوں گی، اور

  • آپ کیئر ہوم کے اندر رہائش پذیر ہیں جو نرسنگ کیئر فراہم کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہے

NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے اسیسمنٹ

ہو سکتا ہے آپ کو NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے الگ سے اسیسمنٹ کرنے کی ضرورت نہ ہو اگر آپ کا پہلے ہی NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت کا مکمل ملٹی ڈیسپلنیری جائزہ لیا جا چکا ہو، کیونکہ زیادہ تر کیسز میں اس پروسس سے اتنی معلومات حاصل ہو جاتی ہیں جو ICB کے لئے این ایچ ایس فنڈڈ نرسنگ کیئر کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔

اگر ضروری ہوا تو، آپ کا ICB اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک ایسمنٹ کا بندوبست کر سکتا ہے کہ آیا آپ NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔ یہ فیصلہ نرسنگ کی ضروریات کی اسیسمنٹ کی بنیاد پر ہو سکتا ہے جو آپ کی روزانہ کی دیکھ بھال اور مدد کی ضروریات کو واضح کرتا ہے۔

وہ لوگ جنہیں NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے لیے اہلیت کے مکمل جائزے کی ضرورت نہیں ہے وہ پھر بھی NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے اہل ہو سکتے ہیں۔

این ایچ ایس فنڈڈ نرسنگ کیئر ریٹ

2007 سے، NHS کی مالی امداد سے چلنے والی نرسنگ کیئر سنگل بینڈ ریٹ کی بنیاد پر چلی آ رہی ہے۔ یہ ریٹ NHS کی طرف سے ایک رجسٹرڈ نرس کے ذریعے نرسنگ کیئر کی فراہمی میں مدد کے لیے فراہم کردہ کنٹریبیوشن ہے، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔

اگر آپ NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے اہل ہیں تو آپ کا ICB قومی سطح پر متفقہ ریٹ پر ادائیگی کا بندوبست کرے گا جو براہ راست آپ کے کیئر ہوم کو کی جائے گی۔ کیئر ہوم کے باقی بچ جانے والے فیس کی ادائیگی آپ خود، آپ کا نمائندہ یا آپ کی لوکل اتھارٹی (یا ان میں سے کچھ یا سب مل کر) کریں گے اگر دوسری کونٹریکٹنگ انتظامات نہ کی گئی ہوں۔

این ایچ ایس فنڈڈ نرسنگ کیئر ریویوز

NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے لیے آپ کی ضرورت کا جائزہ عام طور پر 3 ماہ کے بعد لیا جائے گا، پھر کم از کم سالانہ بنیاد پر ہوگا۔

ان جائزوں میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ آیا آپ کی ضروریات اس طرح بدل گئی ہیں کہ یا تو آپ NHS کی مالی اعانت سے چلنے والی نرسنگ کیئر کے اہل نہیں ہیں یا اب آپ NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے اہل ہو سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ اب NHS کی جاری رہنے والی ہیلتھ کیئر کے اہل ہو سکتے ہیں، عام طور پر NHS فنڈڈ کیئر ریویو میں ایک چیک لسٹ مکمل کی جائے گی۔ تاہم، جہاں ایک چیک لسٹ اور/یا دیسیژن سپورٹ ٹول پہلے مکمل ہو چکا ہو اور یہ واضح ہو کہ آپ کی ضروریات میں کوئی مادی تبدیلی نہیں آئی ہے تو پھر چیک لسٹ یا ڈیسیژن سپورٹ ٹول کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

NHS فنڈڈ نرسنگ کیئر کے فیصلے پر عدم اطمینان

اگر آپ NHS فنڈڈ نرسنگ کیئر کے بارے میں فیصلے سے خوش نہیں ہیں، تو آپ ICB سے اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے کہہ سکتے ہیں اور/یا ICB شکایات کے پروسس کو استعمال کر سکتے ہیں۔