تشہیری مواد

ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کے لیے آپ کی گائیڈ

اپ ڈیٹ کردہ 27 July 2022

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔


1. مختصر جائزہ

یہ معلومات ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کی وضاحت اُن لوگوں کے لیے کرتی ہے جن کی سکرینگ سے پس منظر کی ریٹنوپیتھی پکڑی گئی تھی

اِس میں ذیابیطس کی وجہ پیدا ہونے والی تبدیلیوں کی علامات کے بارے میں اہم معلومات ہیں۔

یہ وضاحت کرتا ہے:

  • آپ کی آنکھوں میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں
  • آپ کی حالت میں وقت کے ساتھ کیا تبدیلیاں آ سکتی ہیں
  • زیادہ سنگین تبدیلیوں کے خطرے کو روکنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں

ممکن ہے آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ اس معلومات پر گفتگو کرنا چاہیں۔

2. ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی

صحت مند آنکھ کا کراس سیکشن جو پُتلی، عدسے، آپٹک نروو (عصب بصری) میکولا (آنکھ کے عدسہ پر نشان) اور پردہ چشم دکھاتا ہے

ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی ریٹنا کو پہنچنے والا نقصان ہے، جو کہ آنکھ کے پیچھے والا وہ حصہ ہے جو روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے۔ آپ کا دماغ اِن سگنلز کو اُن تصویروں میں تبدیل کرتا ہے جو آپ کو نظر آتی ہیں۔

خون کی شریانیں پردہ چشم کو آکسیجن اور غذا فراہم کرتی ہیں۔ ذیابیطس کا ہونا خون کی اِن شریانوں کو متعدد طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر اِسے خراب طریقے سے کنٹرول کیا جائے۔ اگر تبدیلیاں سنگین ہوں گی تو یہ آپ کے پردہ چشم کو متاثر کریں گی اور آپ کی بینائی کو بهی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

بغیر علاج کے چھوڑی جانے والی ریٹنو پیتھی بینائی کھونے کی سب سے عام وجہ ہے۔ آپ کو ریٹنوپیتھی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے بھلے آپ کی ذیابیطس کو غذا، گولیوں یا انسولین سے ہی کیوں نہ کنٹرول کی جاتی ہو۔

3. خطرے کے عوامل

آپ کو ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی ہونے کا زیادہ خطرہ ہے اگر آپ:

  • کو طویل عرصے سے ذیابیطس ہو
  • کو خراب طریقے سے کنٹرول کی گئی ذیابیطس ہو
  • کو بلند فِشارِ خون ہے
  • حاملہ ہوں
  • کا تعلق ایشیائی یا افریقی-کیربین نسلی پس منظر سے ہو

اپنی ذیابیطس کا خیال رکھنے سے آپ کی ریٹنوپیتھی کے بڑھنے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور تبدیلیاں وقع ہونے کی شرح کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اپنی معمول کی ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ کی اپوائنٹمنٹس پر جانا اہم ہے کیونکہ جب تک ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی اگلے مرحلے پر نہ پہنچ جائے اِس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ جب درست وقت پر کیا جائے تو علاج آپ کی آنکھ کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے یا اِسے روکنے میں موثر ہوتا ہے۔

4. آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں

آپ اپنی ریٹنوپیتھی کے خطرے کے بگاڑ کو کم کر سکتے ہیں اگر آپ:

*اپنی ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اپوائنٹمٹس پر جانا جاری رکھیں جب آپ کو مدعو کیا جائے *اپنی بلڈ شوگر (HbA1c) اپنی ہیلتھ کئیر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں *آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کو باقاعدگی سے ملیں یہ چیک کرنے کے لیے کہ کہیں آپ کا فِشارِ خون بڑھا ہوا تو نہیں ہے۔ *اپنے خون میں چربیاں (کولیسٹرول) اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں *اگر آپ اپنی بصارت کے ساتھ کوئی نئے مسائل کا مشاھدہ کرتے ہیں تو پیشہ ورانہ ماہر سے مشورہ حاصل کریں *صحت بخش، متوازن غذا کھائیں *اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو فالتو وزن گھٹائیں *اپنی دوا ویسے ہی لیں جیسے تجویز کی گئی ہے *باقاعدگی سے ورزش کریں *اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو تمباکو نوشی کم یا ترک کر دیں

یاد رکھیں، آپ کو آنکھ کے عام معائنے کے لیے باقاعدگی سے عینک ساز کے پاس جانا چاہئیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذیابیطسی آنکھ کی سکریننگ کی اپائنٹمنٹس پر حاضر ہونا چائیے۔

5. بیک گراؤنڈ ریٹنوپیتھی

بیک گراؤنڈ ریٹنوپیتھی آپ کے پردہ چشم میں وضع ہونے والی تبدیلیوں کا ابتدائی ترین مرحلہ جو کہ ذیابیطس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بیک گراؤنڈ ریٹنوپیتھی عام ہے

اِس مرحلے پر ذیابیطس نے آپ کے پردہ چشم میں خون کی شریانوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ:

  • تھوڑی پھیل سکتی ہیں (مائکرواینیورایزم)
  • خون کا اخراج کر سکتی ہیں (ریٹنل ہیمریج)
  • رطوبت کا اخراج کر سکتی ہیں (ایکسیوڈیٹس)

بیک گراؤند ریٹنوپیتھی آپ کی بینائی کو متاثر نہیں کرتی لیکن اِس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ بڑا خطرہ موجود ہے کہ آپ میں زیادہ سنگین تبدیلیاں رونما ہو جائیں گی جو آپ کی بینائی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

6. زیادہ اگلے مراحل

6.1 قبل زود نمو یعنی پری پرولیفریٹیو ریٹنوپیتھی

قبل زود نمو ریٹنوپیتھی اس وقت واقع ہوتی ہے جب پردہ چشم پر تبدیلیاں زیادہ وسیع ہوں بہ نسبت پس منظر کی ریٹنوپیتھی کے۔ اِس کا مطلب ہے کہ آپ پر زیادہ گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے کیونکہ تبدیلیاں وقوع پذیر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے جو آپ کی بینائی کو متاثر کر سکتا ہے۔

6.2 بیش نمو یعنی پرولیفریٹیو ریٹنوپیتھی

آنکھ کے پردے کا ایک ڈیجیٹل فوٹوگراف جو ڈائیابیٹک ریٹنوپیتھی کی وجہ ہونے والے نقصان کی علامات دکھاتا ہے

پرولیفریٹیو ریٹنوپیتھی زیادہ سنگین ہے اور بینائی کھوجانے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ اُس وقت ہوتی ہے جب آپ کی ریٹنوہیتھی مزید بگڑ جاتی ہے اور آپ کے پردہ چشم کے بڑے حصوں کو خون کی مناسب سپلائی ملنا بند ہو جاتی ہے۔

پرولیفریٹیو ریٹنوپیتھی کا علاج بینائی کھوجانے کے خطرے کو کم کرتا ہے، خاص طور پر جب یہ اُس وقت کیا جائے جب آپ کی بینائی متاثر نہ ہوئی ہو۔

6.3 میکیولوپیتھی

میکیولا پردہ چشم کا درمیانی چھوٹا حصہ جو آپ چیزوں کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پردہ چشم کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حصہ ہے اور یہ وہ حصہ ہے جو یہ لیف لیٹ پڑھنے کے استعمال کر رہے ہیں۔

میکلوپیتھی تب ہوتی ہے جب ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی آپ کے میکولا یعنی آنکھ کے عدسے پر یا اردگرد وقع پذیر ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کو میکلوپیتھی ہو تو بینائی کھونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آپ پر زیادہ گہری نظر رکھنے یا علاج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

7. مزید معلومات

آپ مزید معلومات درج ذیل پر تلاش کر سکتے ہیں:

یہاں پر جانیں کہ کس طرح پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور NHS آپ کی اسکرینگ والی معلومات کو استعمال اور اس کا تحفظ کرتا ہے۔

جانئے کہ کیسے سکریننگ نہ کروانے کا انتخاب کرنا ہے۔