پریس ریلیز

سزائے موت پرنظرثانی کے لئے ایران پربرطانیہ کا زور

ریحانہ جباری کی سزائے موت پرعملدرآمد کے بعد وزارت خارجہ کے وزیرٹوبیازایلووڈنے ایران سے سزائے موت کے استعمال کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ریحانہ جباری کی سزائے موت پرعملدرآمد کے بعد وزارت خارجہ کے وزیرٹوبیازایلووڈنے ایران سے سزائے موت کے استعمال کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے:

برطانیہ سزائے موت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ مجھےبڑی تشویش اوردکھ ہے کہ اس پر ریحانہ جباری کے کیس میں عملدرآمد کیا گیا جہاں عدالتی طریقہ کار کے باب میں سوالات موجود تھے.

اقوام متحدہ کے ایران میں انسانی حقوق کے لئےخصوصی نمائندے ڈاکٹر احمد شہیدنے بتا یا ہے کہ ریحانہ کو سزا ان مبینہ اعترافات کی بنیاد پرکی گئی جو دھمکیوں کے زیر اثر کئے گئےتھے اورعدالت اپنے فیصلے میں تمام شہادتوں کو شامل کرنے میں ناکام رہی۔ اس قسم کے اقدامات ایران کوعالمی برادری کے اعتماداور بھروسے کااہل بنانے میں مدد نہیں کرتے۔م یں ایران پرزوردیتاہوں کہ وہ سزائے موت کے تمام کیسوں میں عملدرآمدر پر پابندی عائد کردے.

مزیدمعلومات

ٹوبیازایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبیازایلووڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 25 October 2014