پریس ریلیز

برطانیہ:مقبوضہ آبادی میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے گیوات حماتوز میں مقبوضہ آبادکاری یونٹس کی تعمیر میں پیش رفت کے فیصلے کی مذمت کی ہے اوراس فیصلے کی منسوخی پر زور دیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے کہاہے :

برطانیہ اسرائیلی حکومتکے گیوات حماتوز میں 2610مقبوضہ آبادکاری یونٹس کی تعمیر میں پیش رفت کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔ یہ فیصلہ خام تجزئیے کا نتیجہ ہے جس سے مستقبل میں دوریاستی حل کےپرامن معاہدے کی صورت میں یروشلم کے مشترکہ دارالحکومت بننے کے امکان پر سنگین اثرات ہونگے اورامن عمل میں رکاوٹ پیداہوگی.

اسرائیل کی آبادکاری کے ضمن میں برطانیہ کا موقف واضح ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہے۔ اگر یہ تعمیرات کی گئیں تو اس سے دوریاستی حل کے امکانات کو نقصان ہوگا۔ اوراس سے اسرائیل کے دوستوں کو ان الزامات کے دفاع میں مزیدمشکل ہوگی کہ اسرائیل امن کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ہم اسرائیل پر اس فیصلے کی واپسی کے لئے زور دیتے ہیں.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@PHammondMP

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 3 October 2014