پریس ریلیز

برطانیہ:مغربی کنارے میں زمین ضبطی کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

برطانیہ نے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے کہ وہ بیت اللحم کے نزدیک زمین ضبط کرے گا اوراسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بیت اللحم کے نزدیک فلسطینیوں کی نجی ملکیت تقریبا 999 ایکڑ زمین ضبط کرنے کے اسرائیل کے 31 اگست کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

برطانیہ بیت اللحم کے نزدیک ایتزیون کی مقبوضہ آبادی کے گرد 988 ایکڑ اراضی ضبط کرنےکے اسرائیلی حکومتی فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔ یہ ایک غیرمنطقی فیصلہ ہےجو ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب ترجیح غزہ میں جنگ بندی کے ہوتے ہوئے معاملات میں پیش رفت کو دی جانی چاہئیے۔ اس سے عالمی برادری میں اسرائیل کی ساکھ بری طرح خراب ہوگی.

مقبوضہ آبادکاری کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے: وہ عالمی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں، امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں اورایک ایسے وقت میں ہمیں دوریاستی حل سےمزید دورلےجائینگی، جب اس مقصد کے حصول کے لئے مذاکرات کی فوری بحالی کی ضرورت ہے.

اس وقت تمام کوششیں غزہ میں پائیدار جنگ بندی اورمستحکم امن کے لئے مرکوزہونا چاہئیں جو فلسطینیوں اوراسرائیلیوں دونوں کا حق ہے۔ ہم اسرائیلی حکومت پراس فیصلے کو واپس لینے کا پرزورمطالبہ کرتے ہیں.

مزیدمعلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 1 September 2014