خبروں کی کہانی

رمضان 2015: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے برطانیہ اوردنیا بھرمیں ماہ رمضان منانے والوں کواپنی نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے.

رمضان 2015: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

مکمل پیغام

میں ان تمام لوگوں کو جو رمضان کے مبارک مہینےکا آغاز کررہے ہیں اپنی نیک تمنائیں ارسال کررہا ہوں۔

یہ ایک بے حد اہم موقع ہے جب برطانیہ اور دنیا بھر کےمسلمان اپنے عقیدے کے ایک بنیادی جزوپرعمل پیرا ہوتے ہیں۔

جب خاندان اوردوست ایک ساتھ اکھٹے ہوکر عبادت کرتےاورروزہ رکھتے ہیں تو ہمیں مسلمانوں کی اقدار کی یاددہانی ہوتی ہے، وہ برطانوی اقدار جوکمیونٹی،خاندان اورفلاح و بہبود سے متعلق ہیں۔

ان اقدار کو آپ صدیوں پہلے بھی کارفرما پاتے ہیں جب مسلم سپاہی اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ پہلی جنگ عظیم کی خندقوں سے لے کر دوسری جنگ عظیم کی فضائی لڑائی میں بہادری سے حصہ لے رہے تھے۔ برطانوی مسلمان ہمارے ہرشعبے کی اعلی سطح پر موجود ہیں خواہ وہ سب سے بڑے کاروبار ہوں یا ہماری بیش قدر طبی خدمات یا ہمارے پارلیمانی ایوان ہوں یا وہ کابینہ جس کی قیادت میں کررہاہوں۔

میں نے قوم واحد کے بارے میں اکثربات کی ہے، برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہرشخص خواہ کسی پس منظر، کسی آبائی مقام سے تعلق رکھتا ہوایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے رہ سکتا ہے۔ برطانوی مسلمانوں میں یہی جذبہ موجود ہے۔

انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ وہ ملک بن سکتا ہے جہاں کامیابی آپ کی رنگت، کمیونٹی یا نسل پر منحصر نہیں بلکہ ایسا مقام ہے جہاں آپ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ دورتک پہنچ سکتے ہیں۔

لہذا جب خاندان، دوست اور کمیونٹیز افطار پرہرشام مجتمع ہوں، تو میں ان سب سےاور برطانیہ میں تمام لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ ان عالمی اقدارپرغور کرینگے جو رمضان سے عبارت ہیں اور ان تمام خدمات پر بھی جو برطانوی مسلمان ہمارے ملک کے لئے انجام دیتے ہیں۔

آپ سب کو رمضان مبارک!

شائع کردہ 17 June 2015