خبروں کی کہانی

افغانستان کے صدر کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم

وزیراعظم اورصدر حامدکرزائی نے افغان قیادت میں امن عمل پر بات چیت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نےافغان صدر حامد کرزائی کوآج ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ یہ صدرکرزائی کے دورہ برطانیہ کاحصہ تھا۔ ان کی بات چیت کامرکز یہ تھا کہ کل وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کے بعدصدرحامد کرزائی کس طرح افغان قیادت میں امن عمل میں پیش رفت کے لئے اپنی مثبت کوشش کو جاری رکھ سکتے ہیں.

دونوں رہنماؤں نےآئندہ قومی انتخابات کے ضمن میں اچھی توقعات کااظہار کیا جو افغانستان کے لئے ایک اہم سنگ میل ہونگےاوران کے معتبر، شفاف اورمشمولی ہونے کی اہمیت پراتفاق ظاہر کیا تاکہ عالمی برادری کے تعاون کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے ایک دو طرفہ سلامتی معاہدے پراتفاق کی اہمیت اورافغانستان میں معاشی مواقع کے لئے ذمے دار سرمایہ کاروں کومتوجہ کرنےپربھی بات چیت کی .

شائع کردہ 30 October 2013