برطانوی وزیراعظم کا ایرانی صدر کودس سال بعدپہلا ٹیلیفون
ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایرانی صدرکو دس سال کے بعد فون کیا ہے جو کہ جینیوا میں جوہری مذاکرات سے پہلے کیا گیا ہے.

ٹیلی فون کال کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایا:
ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایرانی صدر کو دس سال کے بعد آج سہ پہرفون کیا ہےجو اس ہفتے ہونے والے جنیوا جوہری مذاکرات سے پہلے کیا گیا ہے.
دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی اورصدرحسن روحانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا جس میں گزشتہ ہفتے غیر مقیم ناظمین الامور کا تقرر شامل ہے۔انہوں نےتعلقات کی بہتری کو قدم بہ قدم اور برابری کی بنیاد پر جاری رکھنے پر اتفاق کیا .
ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حالیہ جنیوامذاکرات کے بعد کافی پیش رفت ہوئی ہے اور یہ کہ مذاکرات کے اگلے راونڈ سے جو کل ہونگے،فائدہ اٹھانا اہم ہے۔ وزیراعظم نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی برادری کے خدشات پر ایران کی مکمل توجہ کی ضرورت پر زور دیا جس میں مزید شفافیت شامل ہے.
شام کے مسئلے پرخونریزی کو روکنے کے لئے ایک سیاسی حل کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔