پریس ریلیز

وزیراعظم کی افغان صدارتی امیدواروں سے ٹیلیفون پرگفتگو

ڈیوڈ کیمرون نے ڈاکٹراشرف غنی اورڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سےافغانستان پراورجرمن چانسلراینجلامرکل اور یورپی کونسل صدرہرمن وین رومپئی سے یوکرین اوریورپ کے بارے میں بات چیت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

افغان صدارتی امیدواروں ڈاکٹراشرف غنی اور ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے گفتگو

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے اس بارے میں بتایا:

وزیراعظم نے افغان صدارتی امیدواروں ڈاکٹر اشرف غنی اور ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ان کے حکومت بنانے کے بارے میں جاری مذاکرات پر بات کی.

وزیراعظم نے دونوں پر زوردیا کہ وہ امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق عملرری رکھتے ہوئےجلد ازجلد ایک متحدہ حکومت بنائیں.

انہوں نے اصرارکیا کہ اپنے جہوری مستقبل کے تحفظ کے لئے افغان عوام کا بہت کچھ داؤ پر لگا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ عمل نیٹو کانفرنس سے پہلے مکمل ہوجائیگا.

وزیر اعظم نے کہا کہ کانفرنس ایک موقع فراہم کررہی ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 10 سال میں ہونے والی پیش رفت پر غور کیا جائے اوردیکھا جائے کہ نیٹو اتحادی نئی حکومت کے ساتھ مل کر مستقبل میں افغانستان سے کس طرح تعاون کر سکتے ہیں.

ڈاکٹر اشرف غنی اورڈاکٹرعبداللہ عبداللہ دونوں نے وزیراعظم کے تعاون کا خیرمقدم کیا اورافغانستان کے ساتھ برطانیہ کے مسلسل کمٹ منٹ کا شکریہ ادا کیا.

شائع کردہ 27 August 2014