خبروں کی کہانی

وزیراعظم کی اوباما سے غزہ کے مسئلے پربات چیت

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے صدر بارک اوباما سے آج سہ پہرمشرق وسطی، عراق اوریوکرین کی صورتحال پر گفتگو کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

نمبر 10 کے ایک ترجمان نے بتایا:

غزہ کے مسئلے پر دونوں رہنماؤں نے ہلاکتوں کے دوبارہ شروع ہونے پرسنگین خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے نوٹ کیاکہ حماس نے اسرائیل میں دوبار راکٹ حملے شروع کردئیے ہیں اور مذمت کی کہ وہ یہ حملے گنجان آباد علاقوں کے اندر سے کررہے ہیں اور بےگناہ افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ ایسے انداز میں ہونا چاہئیے کہ وہ محتاط ہو اوراسرائیلی فوجی شہری ہلاکتوں سے گریز کی ہر ممکن کوشش کریں۔ دونوں نےاتفاق کیا کہ ترجیح جنگ بندی کو دی جانی چاہئیے جو ایک ایسے مذاکرات کی راہ ہموار کرے جو اسرائیلی اور فلسطینی دونوں عوام کو سلامتی کے ساتھ ایک دوسرےکے پڑوس میں رہنے کا موقع فراہم کرسکے.

شائع کردہ 9 August 2014