خبروں کی کہانی

نیٹووزرائے خارجہ اجلاس 23اپریل 2013ءکو ہورہاہے

نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں افغان میں آئیساف مشن، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ اورنیٹو- روس تعاون زیر بحث آئیں گے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

منگل 23اپریل 2013ء کو نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس نیٹو کے ہیڈکوارٹر برسلز میں ہورہا ہے جس میں وزیر مملکت برائے یورپ ڈیوڈلڈ نگٹن برطانیہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزرا افغانستان میں آئیساف مشن کی پیشرفت، مشرق وسطی اورشمالی افریقہ میں حالات اورنیٹو- روس تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے

اتحادی مشرق وسطی اورشمالی افریقہ میں حالیہ واقعات اوران کے علاقائی سلامتی پران کے اثرات کاجائزہ لیں گے۔انہیں ترکی میں پیٹریاٹ میزائل بیٹریز کی دفاعی تعیناتی پر بریفنگ دی جائے گی جو شام کے ساتھ ترکی کی سرحدپرمیزائل حملوں کے خطرے سےعوام اورملکی حدودکے دفاع کے لئے وہاں موجود ہیں۔

یہ اجلاس سیاسی مکالمے کو مستحکم کرنے اورمشترکہ سلامتی اشوزپر بات چیت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ وہ منشیات کی روک تھام، دہشتگردی کے خاتمے اوربحری قزاقی کے انسداد کے لئے عملی اور ٹیکنیکل تعاون اور این آر سی ہیلی کاپٹر مینٹیننس ٹرسٹ فنڈ پر تبادلہ خیال کریںگے جوافغانوں میں اپنے ملک کی سلامتی کی ذمے داری کی استعدادپیداکرنے میں افغان ائرفورس کی مددکے لئے قائم کیا گیا ہے.

نیٹووزرا 22آئیساف شراکت داروں سے ملاقات کریں گے۔ وزرا اس پائیداراورمحفوظ افغانستان کے لئے اپنے طویل المدت عہدکی توثیق کریں گے، جو2014ء کے بعدجب آئیساف فورسز لڑاکاکی بجائے معاونت کا کردارسنبھال لیں گی تواہل افغان فورسزکی قیادت میں آگے بڑھے گا۔

مزید معلومات کے لئے ہمیں ٹوئیٹرپرملاحظہ کیجئیے @UKNATO, #NATOMinisterial, یا وزٹ کیجئیے NATO Events page.

شائع کردہ 23 April 2013