پریس ریلیز

وزیربرائے مشرق وسطی کا دورہ اسرائیل

وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈنے امن عمل، علاقائی مسائل اوربرطانیہ- اسرائیل تعلقات پربات چیت کرنے کے لئے اسرائیل کا دورہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈنے 6 تا 7 اکتوبر دورہ کیا اوروزیرانصاف زپی لیونی، انٹیلیجنس وزیریوال اسٹینیزاور نائب وزیربرائے خارجہ امورزاشی ہنیگبی سے ملےاورامن عمل، غزہ، برطانیہ- اسرائیل تعلقات، ایران اورخطے پرتبادلہ خیال کیا.

ٹوبیازایلووڈ اسرائیل کے جنوبی علاقے میں کمیونٹی رہنماؤں سے ملے اوران سے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کے اثرات کے بارے میں سنا اور اشکلون میں آئرن ڈوم بیٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے یادواشم کا دورہ کیا اورہولوکاسٹ میں مارے جانے والوں کی یاد میں پھول چڑھائے۔ وہ اسرائیلی ربی اعلی سے ملے اوراسرائیل کی انتہائی قدامت پرست کمیونٹی سے برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت کی توثیق کی اوربعد میں مصروف سکت بازار گئے۔ انہوں نے اسرائیلی ٹیکنیکل اختراع سازوں سے ملاقات کی اوربرطانوی کمپنیوں کے ساتھ ان کی ایجادات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا،اس کا انتظام برطانیہ-اسرائیل ٹیک مرکز نے کیا تھا.

ٹوبیازایلووڈ نے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا:

میں نے تمام وزراسے غزہ اورامن عمل پر ہنگامی پیش رفت کی ضرورت پرتعمیری اورکھل کربات چیت کی ہے۔ اسرائیل کی جنوبی کمیونٹی سے راکٹ حملوں کی زد میں رہنے کے تجربات کے بارے میں ذاتی طورپرجاننے کے بعدمیں اسرائیل کے حق دفاع کے لئے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں.

میں نے اپنی پرخلوص امید کا اظہار کیا کہ اسرائیل قاہرہ مذاکرات سے ملنے والے موقع کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کے تنازع کی بنیادی وجوہ پرتوجہ دے گا جس میں رکاوٹوں کا ختم کیا جانا اورتشدد کا خاتمہ، فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کے لئےپائیدارامن اورتحفظ کی فراہمی شامل ہے.

میں نے مقبوضاتی آبادی کے بارے میں برطانیہ کے مسلسل خدشات کو دہرایاجس میں گیوات ہوماٹوز میں اضافی یونٹوں کا اعلان شامل ہے اورجس سے فریقین کے باہمی اعتماد کو نقصان ہوگا اوردوریاستی حل کے امکانات پرسنگین اثرات ہونگے.

میں برطانیہ- اسرائیل شراکت داری کی مضبوطی کا ذاتی مشاہدہ کرکے متاثر ہوا۔ اسرائیل کے انتہائی قدامت پرست رہنماؤں سے ملنے کاموقع عزت افزائی تھی جن میں اسرائیل کے ربی اعلی ڈیوڈلاؤ تھے اورمجھے برطانیہ-اسرائیل ٹیک رابطوں کے بارے میں ولولہ انگیزپلان بتائے گئے.

یاد واشم کے یادآوری ہال میں کھڑے ہونا ایک جذباتی تجربہ تھا۔اس سے مجھے ہولوکاسٹ تعلیم کے بارے میں برطانیہ کے کام کی اہمیت کا اعادہ ہوا۔ برطانیہ صیہونی- دشمنی اورہولوکاسٹ سے انکار، وہ جہاں بھی ہو، سے نمٹنے کا کمٹ منٹ رکھتا ہے.

مزیدمعلومات

ٹوبیازایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبیازایلووڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 7 October 2014