پریس ریلیز

وزیرمشرق وسطی کا مشرقی یروشلم میں مقبوضاتی یونٹس پربیان

وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈنے اسرائیلی حکام کی اس منظوری کی مذمت کی ہے جوانہوں نےغیلو، مشرقی یروشلم میں 118 نئے گھر تعمیر کرنے کے پرمٹوں کے باب میں دی ہے.

وزارت خارجہ کے وزیر نے اپنے بیان میں کہا:

ہم اسرائیلی حکام کے حالیہ اعلان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے نےغیلو، مشرقی یروشلم میں غیر قانونی مقبوضہ میں 118 نئے گھروں کی تعمیر کرنے کے پرمٹوں کے باب میں دی ہے ۔ ہمیں بے حد مایوسی ہوئی ہے کہ اسرائیل نے اس سنگین بین الاقوامی تشویش اورمذمت کے باوجود پرمٹوں کی منظوری دے دی ہے جس کا اظہار اس منصوبے کے 2012ء میں اولین اعلان کے موقع پرکیا گیا تھا.

بین الاقوامی قانون کے تحت تمام مقبوضات غیرقانونی ہیں ۔ یہ اعلان غیر قانونی مقبوضاتی توسیع منظم پالیسی کی تازہ ترین مثال ہے۔ یہ ہمیں دوریاستی حل سے مزید دور لے جارہی ہے اوراسرائیلی حکومت کے اس کمٹ منٹ کے بارے میں سنگین سوالات پیدا کرہی ہے جو اسرائیل کے ایک عملی، آزاد اورملحقہ فلسطینی ریاست کے مشترکہ تصورکے حصول کے لئے اس نے کررکھا ہے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 3 November 2016