پریس ریلیز

ایران جوہری مذاکرات کی پیشرفت پرمشترکہ بیان

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد برطانیہ، فرانس، جرمنی اورامریکا کے وزرائے خارجہ کامشترکہ بیان

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ہم، برطانیہ، فرانس، جرمنی اورامریکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ نے اس سہ پہر ایران جوہری مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ہم نے اتفاق کیا کہ اہم نکات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے البتہ اب بھی کچھ ایسے اہم امور ہیں جن پراب تک کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ یہ اب، خاص طور سے، ایران کے لئے موقع ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرے۔ ہمارے مذاکرات کاراورچین اورروس کے مذاکرات کار مل کر اگلے ہفتے لوزین میں ایران کے ساتھ مذاکرات بحال کریں گے۔

ہم نے اعادہ کیا کہ ہم سب ایک ایسے حل کے لئے یکساں طور سے کمٹ منٹ کے حامل ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کے، اس کے اپنے بیان کردہ کمٹ منٹ کے مطابق، مطلقا پرامن ہونے کی یقین دہانی کرائے۔ حل جو بھی ہو اس کا جامع، پائیدار اور قابل تصدیق ہونا ضروری ہے۔ ہم میں سے کسی بھی ملک کو کسی ایسے معاہدے پرآمادہ نہیں کیا جاسکتا جو ان شرائط کو پورا نہ کرتا ہو۔

یہ مذاکرات ای 3+3 ممالک کی مشترکہ کوششوں اور یورپی یونین کے مربوط کئے جانے کا نتیجہ ہیں۔ اس گروپ کے ہر رکن کے مختلف امورکے ماہرین ہماری مربوط مذاکراتی پوزیشن اوراس ہم آہنگی اورساتھ ہی ساتھ ایران سےکثیر العناصر دو طرفہ بات چیت کے لئے بڑی گہرائی میں اپنا کردارادا کررہے ہیں اور وہ کامیابی کے حصول میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہم اس وقت مذاکرات کے ایک اہم مرحلے پر ہیں۔اگر ہم نے تمام اہم امورحل کرلئے تواس کے بعد فریم ورک کوتفصیلی عبارت میں تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنیکل کام کیا جائیگا۔

ہم سب مقصد پراتفاق کے ساتھ مل جل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ ایک کامیاب نتیجہ نکل سکے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 21 March 2015
آخری اپ ڈیٹ کردہ 21 March 2015 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.