ایران جوہری مذاکرات بے نتیجہ رہے
ای 3+3 ممالک( برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین) ، یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کیتھرین ایشٹن اورایران کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایران پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن پردوباراغور کرے ۔انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ:
برطانیہ نے ایران پر اعتماد کرتے ہوئےقزاقستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔ چند مسائل پرطویل بات چیت ہوئی لیکن فریقین کے درمیاں وسیع خلا موجودرہا۔ایران کا موقف ایک سفارتی حل کے لئے درکار موقف سے دور ہے۔
ہم ایران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس پراچھی طرح غور کرے کہ کیا وہ اپنی موجودہ راہ پرہی چلنا اورعالمی برادری کے بڑھتے ہوئے دباؤکا سامنا کرتے رہناچاہتا ہےیا بامعنی مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔