خبروں کی کہانی

ہوم سکریٹری: برطانیہ کو اپنے شہریوں کے دفاع کی استعداد درکارہے

لارڈ مئیر سالانہ دفاع اورسلامتی لیکچرمیں تھریسا مے کی تقریر

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Home Secretary Theresa May

Home Secretary Theresa May

دنیا ایک خطرناک جگہ ہے اور برطانیہ کو اپنے شہریوں کے دفاع کی استعداد کو اس ڈیجیٹل دور میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سکریٹری داخلہ تھریسا مے نے آج کیا۔

لارڈ مئیر سالانہ دفاع اورسلامتی لیکچرلندن میں تقریر کرتے ہوئے تھریسا مے نے ملک کو لاحق خطرات کا ذکر کیا جن میں شام سے لوٹنے والے برطانوی افراد کا خطرہ بھی شامل ہے۔

لیکن سکریٹری داخلہ نے کہا کہ خطرہ - خواہ دہشت گردی سے ہویا منظم جرائم سے- تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اوربرطانیہ کو اپنے مفادات کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لئے اہلیت درکار ہے۔

اورانہوں نےکہا کہ ‘‘نجی زندگی اورسلامتی کے درمیان توازن پر بات ‘’ خطرات کے مکمل تناظر میں ‘’ کئے جانے کی ضرورت ہے نہ کہ ‘‘ایک اجنبی خلا میں جیسے کہ قطعی عالمانہ بحث ‘’ ہورہی ہو.

برطانیہ کے لئے خطرات

سکریٹری داخلہ تھریسا مے نے کہا:

اس ملک اور ہمارے مفادات کو دہشت گردی کا خطرہ 11/9 کے بعد سے اب پہلی بارتیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔ہمیں پاکستان اور افغانستان میں موجود القاعدہ سے ممکنہ حملوں کا خطرہ جاری ہے.

لیکن ہمیں شام سے اوراب عراق سےمزید خطرہ ہے جہاں القاعدہ،آئی ایس آئی ایل اوردوسرے گروپ نےوسیع وسائل کے ساتھ جس میں اعلی ٹیکنالوجی اوراسلحہ شامل ہے، ایک محفوظ پناہ گاہ بنا لی ہے.

وہ یورپ کے دروازے پر آچکے ہیں اور لندن سے چند گھنٹوں کے ہوائی سفر کے فاصلے پر ہیں اوروہ ہم پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، شام یا عراق میں ہی نہیں بلکہ یہاں برطانیہ میں.

سکریٹری داخلہ نے مینشن ہاؤس کی اس تقریب میں بتایا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم برطانیہ کی استعداد اورڈیجیٹل دور میں ان کو برقرار رکھنے میں درپیش چیلنجز کے بارے میں واضح ہوں.

انہوں نے کہا:

ہم زندگی کا بیشتر حصہ آن لائن گزارتے ہیں اورجدید ٹیکنالوجی کی کئی اقسام استعمال کرتے ہیں۔ اس میں بے پناہ آزادی ہے اور بے حد اقتصادی پیش رفت، لیکن یہ ٹیکنالوجی نہ صرف آپ اور مجھ جیسے لوگوں کے لئے ضروری ہے بلکہ منظم مجرموں اوردہشت گردوں کے لئے بھی.

حکومتوں نے بوقت ضرورت مواصلات کی نگرانی اورمواصلاتی اعداد و شماراکھٹا کرنے کی قوت کو ہمیشہ محدود رکھا ہے.

اب یہ مشکل تر ہوگیا ہے- اعداد وشمار بڑھ گئے ہیں، یہ ہماری ملکیت نہیں ہیں اور ہم کو ہمیشہ حاصل کرنے میں کامیابی بھی نہیں ہورہی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہاں موجود لوگوں میں سے کچھ کہیں گے ‘’ وہ واہ’’- لیکن نتیجہ یہ ہے کہ ہم انٹرنیٹ کو ایک بے قابو، قابو میں نہ آسکنے والی اسپیس اور دہشت گردی اور جرائم کے لئے محفوظ جنت بنانے کا خطرہ مول لے رہے ہیں.

عظیم خطرہ

سکریٹری خارجہ نے استعداد کے ضائع ہونے کو” ہمیں درپیش عظیم خطرہ’’ قرار دیا.

انہوں نے کہا:

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ ہم نے قوت سے بڑی ریاست بنا ڈالی ہے بلکہ یہ کہ وہ ریاست اپنے بنیادی فریضے کی تکمیل میں مشکل سے دوچارہے جو کہ عوام کا تحفظ ہے.

اسی لئے میں نے پہلے کہا اور کہتی رہونگی کہ ہمیں ان قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو ہمیں درکار استعداد کو برقرار رکھنے کے لئے درکارہیں.

اسی لئے میں نے پہلے کہا اور کہتی رہونگی کہ ہمیں ان قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو ہمیں درکار استعداد کو برقرار رکھنے کے لئے درکارہیں.

اسی لئے میں نے پہلے کہا اور کہتی رہونگی کہ ہمیں ان قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو ہمیں درکار استعداد کو برقرار رکھنے کے لئے درکارہیں.

شائع کردہ 24 June 2014