سکریٹری خارجہ کا غزہ جنگ بندی کا خیرمقدم
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے غزہ میں 72 گھنٹے کے لئے غیر مشروط انسانی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے.

انہوں نے کہا:
میں جنگ بندی کے اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں جو اس تشدد کو روکنے کے لئے ہے جس کامشاہدہ ہم نے کیا ہے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس کے لئے ہم سب خطے دوروں اور گزشتہ اختتام ہفتہ پر پیرس میں میٹنگ کے ذریعےانتھک کام کررہے تھے.
میں سکریٹری جان کیری اور مصر جیسے شراکت داروں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کو اس انسانی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی تمام کوششوں پر مبارکباد دی جانی چاہئیے.
اب ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہئیے اور کوئی پہلو تشنہ نہ چھوڑا جائے تاکہ یہ جنگ بندی پائیدار اور مستقل ہوسکے اور دونوں جانب موجود اصل اسباب کے حل کی طرف ٹھوس بات چیت کے لئے پیش قدمی ہوسکے.
مزید معلومات
خارجہ](https://twitter.com/foreignoffice)
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک