پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کاغزہ جنگ بندی میں مزید توسیع کاخیرمقدم

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے غزہ جنگ بندی میں 5روز کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اصل اسباب سے نمٹنے پر زوردیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج بات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

میں تمام فریقین کی جانب سے اس انسانی جنگ بندی میں توسیع اور اسے پائیدار جنگ بندی بنانے کے معاہدے کے لئے کام کرنے کا خیرمقدم کرتا ہوں اس میں مصر کی ثالثی شامل ہے۔ میں نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کو فون کر کے ان کی کوششوں پر مبارکباد دی ہے.

مذاکرات میں توسیع میں غزہ کے گھرے ہوئے عوام کوتشدد سے بچاؤاور امدادی ایجنسیوں اور دیگر کو انسانوں کی ابتر حالت سے نمٹنے کا موقع دئیے جانے پر توجہ دینی چاہئیے۔ یہ ضروری ہے کہ حماس اور دوسرے جنگجو گروپ راکٹ حملوں کا خاتمہ کردیں اورفلسطینی اتھارٹی دوبارہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لے۔اور اسرائیل اپنی پابندیوں میں نرمی پیدا کرے تاکہ عام فلسطینی اپنے روزمرہ کام کرسکیں اور غزہ کی معیشت آگے بڑھ سکے.

موجودہ مذاکرات آسان نہیں ہیں۔ لیکن ایک ایسے جامع حل کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ممکن نہیں جس سے اسرائیلی اور فلسطینی خاندان مزید تشددکے خوف سے آزاد ہوکر زندگی گزار سکیں.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 14 August 2014