پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا افغانستان کا دورہ

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے افغانستان کے لئے طویل مدتی کمٹ منٹ اور قومی وحدت حکومت کے لئے تعاون کی توثیق کی ہے

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے پیر 7 مارچ 2016ء کو افغانستان کے دورے میں صدراشرف غنی ، چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ اورنائب وزیر خارجہ حکمت کرزائی سے ملاقات کی۔ وہ اعلیٰ امن کونسل (شورای عالی صلح) کے سربراہ پیر جیلانی اور دیگر اراکین سے بھی ملے. کابل میں سکریٹری خارجہ نے برطانوی سپاہیوں کے ساتھ وقت گزارا اور اس اہم کردار کا مشاہدہ کیا جو برطانوی افواج دارالحکومت میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کابل سیکیورٹی فورسز کمانڈر بریگیڈئیر ائین تھامس سے ملاقات کی اور نیٹو کے کمانڈر ریزولیوٹ سپورٹ مشن امریکی جنرل جان نکلسن اور ڈپٹی کمانڈر لفٹنینٹ جنرل ٹم ریڈفرڈ سے ملاقاتیں کیں، موخر الذکر افغانستان میں برطانیہ کے سینئیر ملٹری کمانڈر ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد افغانستان میں فوج کےغیرعسکری کردارپر تبادلہ خیال تھا.

سکریٹری خارجہ نے چہار فریقی مذاکرات کے لئے برطانوی تعاون کو دہرایا، جن کے ذریعے افغانستان میں امن اور استحکام اورافغان عوام کے مصائب کے خاتمے کا سنہرا موقع مل سکے گا.

سکریٹری خارجہ نے افغان حکومت کے اصلاحاتی کمٹمنٹ ، خاص طور پر بدعنوانی کی اصلاحات، کی اہمیت کی بھی توثیق کی، جودسمبر 2014ء میں لندن کانفرنس برائے افغانستان میں کئے گئے تھے.

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

افغانستان میں ایک بار پھر آکے مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے، یہ برطانوی سکریٹری خارجہ کی حیثیت سے میرا پہلا دورہ ہے.

برطانوی حکومت افغانستان کے ساتھ ہماری شراکت داری کو مستحکم بنانے کا عہد رکھتی ہے۔ ہم افغان عوام کے لئے ایک مزید پرامن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی فراہمی کے لئے افغان حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے.

افغانستان کے لئے یہ سال اہم ہے۔ نیٹو اجلاس اور برسلز کانفرنس نے ایک موقع فراہم کیا ہے کہ افغان حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈاپر عملدرآمد کی پیش رفت کا تعین کرے اورعالمی برادری فغانستان سے اپنے کمٹمنٹ کی توثیق کرے.

مزید معلومات

*سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

*وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

*وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

*وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

*وزارت خارجہ فیس بک

*اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 7 March 2016