پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا نوروز پروڈیو پیغام

ولیم ہیگ نے نوروز منانے والوں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہےجس سے ایران کے ساتھ تعلقات کے لئے برطانوی عزم کا اظہار ہوتا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary video message to mark Nowruz

ایک وڈیو پیغام میں سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا :

میں اس موقع پردنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.

آج کئی ممالک کے، کئی کمیونٹیز اورپس منظر کے حامل لوگ، یہاں برطانیہ میں بھی اپنے عزیزوں کے ساتھ اکھٹا ہوکے نیا سال اور بہار کا آغاز منا رہے ہونگے.

نوروز ایک نئے موسم اور یکجہتی کا رنگ لے کے آتا ہے۔ یہ ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ گزشتہ سال پر نظر ڈاالیں اور آئندہ سال کےلئے تیار ہوجائیں.

نوروز ایک نئے موسم اور یکجہتی کا رنگ لے کے آتا ہے۔ یہ ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ گزشتہ سال پر نظر ڈاالیں اور آئندہ سال کےلئے تیار ہوجائیں.

نوروز ایک نئے آغاز کا بھی وقت ہے۔ اور اس کی روح کے مطابق میں ایرانی عوام سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سال برطانیہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا منتظر ہے.

ہماری حکومتیں گزشتہ چند ماہ سے اس پر کام کررہی ہیں۔ ہمارے سفارتکار دوسال کے وقفے کے بعد اب ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کررہے ہیں.

ہم نئے تعلقات بنا رہےہیں اور ہم ایک دوسرے سے دونوں ملکوں کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیالکررہے ہیں۔.

بلاشبہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ نہیں ایسا نہیں ہوا ہے۔ ابھی کئی سنگین امور باقی ہیں جن پر ہمیں توجہ دینا ہے۔ لیکن میرامستحکم یقین ہے کہ تعمیری مکالمے اور برطانیہ اور ایران کے درمیان بہتر تعاون ہمارے مفاد میں ہے.

اس وجہ سے ہم ان طریقوں سے باہمی تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری رکھیں گے جن سے دونوں ملکوں کے عوام کو ٹھوس فائدہ ہو.

نوروزتان پیروز!.’’

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کانوروز پیغام

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 19 March 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 20 March 2014 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.