خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ: ایران سے جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایران کی جوہری پالیسی پرجنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Rt Hon William Hague MP

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایران کی جوہری پالیسی پرجنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

یہ بہت اہم مذاکرات ہیں کیونکہ یہاں سب کو معلوم ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام مشرق وسطی اورعالمی امورمیں عدم استحکام کے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے.

وزرائے خارجہ ان مذاکرات میں تعاون کے لئے جمع ہوئے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے فوری اورآسانی سے مشاورت کر سکیں اورکسی بھی قسم کے تازہ فیصلے کر سکیں۔ ہم یہاں اس لئے نہیں آئے کہ معاملات لازمی طورپرختم ہورہے ہیں۔ابھی کچھ خلا باقی ہیں لیکن وہ اہم ہیں۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ معاہدہ جو بھی ہو وہ جامع، تفصیلی اورمکمل ہو اورایسا ہو کہ جس پرہم سب کو اعتماد ہو .

شائع کردہ 23 November 2013