پاکستان میں جمہوریت کی حمایت میں سکریٹری خارجہ کابیان
برطانیہ جمہوری پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ وہ آئینی ذرائع کے ذریعے سیاسی اختلافات کے پر امن حل کے لئے مل کر کام کریں.

اسلام آباد میں جاری سیاسی احتجاجوں کے بارے میں فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے:
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے اور وسیع تعلقات ہیں۔ ہم ایک جمہوری پاکستان اور سیاسی تنازعات کے حل کے لئے جمہوری اداروں کے استعمال کی مستحکم حمایت کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں آئین کے تحت کام کرتے ہوئے موجودہ سیاسی اختلافات کو مل جل کرپر امن طور سے حل کرسکتی ہیں.
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک