پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا عیدالاضحی پرپیغام تہنیت

سکریٹری خارجہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اوران کے اہلخانہ کو عید الاضحی کے موقع پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
William Hague

سکریٹری خارجہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اوران کے اہلخانہ کو عید الاضحی کے موقع پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے:

میں دنیا بھرمیں مسلمانوں کو جب وہ اوران کے اہل خاندان عید لاضحی منانے کے لئے اکھٹا ہیں، اپنی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ یہ جشن مکہ میں حج کی تکمیل پر منایا جاتا ہے جو اسلامی عقیدے کا ایک ستون ہے۔ یہ یہاں برطانیہ میں مسلمانوں کے لئے اور یقینا دنیا کے ہر حصے میں خوشیاں منانے کا موقع ہے.

تاہم افسوس کہ کئی اہلیان شام آج یہ خوشیاں اس امن اور تحفظ کے ساتھ منانے سے محروم ہیں جو ان کی خواہش ہوتی۔ میں خاص طور پران کے اور بالخصوص ان کے بارے میں سوچ رہا ہوں جوپڑوسی ملکوں یا اس سے بھی ماورا مہاجرین کی طرح رہ رہے ہیں۔ شام میں امن اورسلامتی کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا میرے لئے بدستور ایک ذاتی ترجیح ہے.

ان جذبات کے ساتھ ، مسلمان خاندانوں کے اس اہم دن کے موقع پر میں عید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@WilliamJHague

ملاحظہ کیجئیے وزیر اعظم کاپیغام عید

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 14 October 2013