پریس ریلیز

پاکستان میں جمہوری مستقبل کے لئے تعاون کی پیش کش

پاکستان میں انتخابات کے بعد سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پاکستان کے جمہوری مستقبل کے لئے برطانیہ کے تعاون کی توثیق کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

ہفتے کو پاکستان میں 50ملین افرادووٹ ڈالنے گئے۔انہوں نے اپنی اس خواہش کا واضح اظہارکیا جو وہ اپنے ملک کے مستقبل کے لئے ایک جوابدہ،جمہوری حکومت کی شکل میں چاہتے ہیں۔انہوں نے دہشت گردانہ تشدد اورخوف کو واضح طور پر مستردکردیا.

یہ انتخابات پاکستان کی جمہوریت کے لئے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں ووٹروں کی زبردست تعدادنے حصہ لیا اورخواتین اورنئے ووٹروں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس ساکھ کے تحفظ کے لئے دھاندلی کے الزامات کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔ان انتخابات کا انعقاد صرف انتخابی کمیشن،عبوری حکومت، پولنگ اسٹیشنوں کے افسران، سیکیورٹی اہلکار، انتخابات کے نگرانوں اورسب سے بڑھ کرووٹ دینے والوں کی سخت محنت کی بدولت ممکن ہوا.

پاکستان کے عوام اپنےجمہوری مستقبل کے لئے برطانیہ کے تعاون پر یقین کرسکتے ہیں۔ برطانیہ،پاکستان کا دیرینہ دوست رہا ہے اور یہ انتخابات ہمارے مل جل کرکام کرنے کے عہد کو مزید مستحکم کریں گے جو ہم باہم اعتماد،باہمی احترام اورباہمی مفاد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ ان اقدارسے ماضی میں ہمارے رشتے کو تقویت ملی ہے اورمیں اس بات کی پوری کوشش کرونگا کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے۔ ہم نئی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ جب وہ عوام کے مینڈیٹ کوپورا کرنے کے لئے کوشاں ہونگی، مل کرکام کرنے کے منتظر ہیں .

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے یوکے پاکستان میں- ویب سائٹ

وزارت خارجہ ٹوئٹر پر @وزارت خارجہہماری تمام تازہ خبروں کے لئے

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

اردو میں ٹوئٹر @یوکےاردو

شائع کردہ 13 May 2013