پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی بھارتی وزیربرائے امورخارجہ سے ملاقات

سکریٹری خارجہ اوروزیر برائے خارجہ امور بھارت نے لندن میں ملاقات کی ہے تاکہ خارجہ پالیسی اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرسکیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague meeting Shri Salman Khurshid, Indian External Affairs Minister

Foreign Secretary William Hague and Shri Salman Khurshid, Indian External Affairs Minister

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اور بھارتی وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور جنوبی ایشیا، مشرق وسطی مغربی ایشیا اور یورپ میں موجودہ علاقائی امور پربھی بات چیت کی۔سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے دورے پر آئے بھارتی وزیر کواپنے’ تنازعاتی زون میں جنسی تشدد کی روک تھام انی شئیٹو’کے بارے میں بتایا۔ملاقات کے بعد ولیم ہیگ نے کہا:

مجھے اپنے بھارتی ہم منصب سلمان خورشید کا ہفتہ دولت مشترکہ کے دوران خیرمقدم کرکے مسرت ہوئی۔اس سے ہماری دوستی کی روح کی عکاسی ہوتی ہے اور برطانیہ اور بھارت کے مشترکہ اہداف اوراقدارکو تحریک ملتی ہے.

ہم نے وسیع نوعیت کے امورپرگفتگو کی جن میں جنوبی ایشیا،مغربی ایشیا اور یورپ میں خارجہ پالیسی کے امور اور ہمارے دوطرفہ معاملات شامل تھے.

ہم نے ان اموراوردیگر معاملات پر قریبی رابطہ کئے رکھنے پر اتفاق کیا جو کہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم، وسیع اورعمیق بنانے کے لئے ہمارے مسلسل کمٹ منٹ کا ایک حصہ ہے.

سلمان خورشید دولت مشترکہ وزارتی ایکشن گروپ میں شرکت کے لئے لندن آئے ہوئے ہیں.

اس سے پہلے اس ہفتے میں برطانیہ اور بھارت نے کثیر الطرفہ امور پر بات چیت کی جس میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اصلاح، یواین امن فورس اورمغربی ایشیا/ مشرق وسطی میں 2015ءکےبعد ترقیاتی ایجنڈا شامل تھا جو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر باقاعدہ ہونے والے رابطوں کاحصہ ہے.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹرپر@WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 13 March 2014