پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی ہم منصبوں اورایران پرای یواعلی نمائندے سے ملاقات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے فرانس، جرمنی، اورامریکی وزرائے خارجہ اوریورپی یونین کے ایران پراعلی نمائندے سے پیرس میں ملاقات کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

اس ملاقات کامرکزی مقصدایران کے جوہری پروگرام پراس کے ساتھ ای 3+3 مذاکرات پرمشاورت تھا جو کئی ماہ سے ہمارے افسران کے ذریعے جاری ہیں.

وزرا نے اتفاق کیا کہ اگلے چند ہفتے خاص طور پراہم ہونگے کیونکہ مارچ کے آخر سے پہلے ایک سیاسی افہام و تفہیم حاصل کی جانی ہے.

انہوں نے چند امورپرپیشرفت پربات کی، لیکن اس کے ساتھ کئی مشکلات کا بھی ذکر ہوا کسی بھی معاہدے سے پہلےجن کا دور کرنا ضروری ہے.

ملاقات کے بعد سکریٹری خارجہ نے کہا:

یہ ہماری سیاسی پوزیشن کو مربوط کرنے کا مفید موقع تھا۔ تمام وزرااس باب میں واضح تھے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے پر اسی وقت پہنچ سکتے ہیں جب وہ معاہدے سے نکلنے کےلئے ہماری کم ازکم شرائط کا حامل ہو.

برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ اس کے حصول کے لئے بہت محنت کرے گا کیونکہ ایک مستحکم معاہدے کے فوائد ہماری نظرمیں پورے خطے میں دونوں کے لئےزبردست ہونگے۔ لیکن اس کا نتیجہ اب بھی غیریقینی ہے۔ ایران کوآگے بڑھناہوگا تاکہ ہم سب کے لئے معاہدہ کارآمد ہوسکے.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 7 March 2015