پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ:غزہ انسانی حقوق قرارداد امن عمل میں مددگارنہیں

فلپ ہیمنڈ کاکہنا ہے کہ اقواممتحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرارداد سے جنگ بندی کے حصول میں مدد نہیں ملے گی اور یہ بنیادی طور سے غیر متوازن ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غزہ قرارداد منظور کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

برطانیہ غزہ میں مسلسل خونریزی پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں معصوم جانوں کا ہلاک و زخمی ہونا جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں نہایت جانکاہ ہے۔فوری ترجیح خونریزی کو روکنا اورجنگ بندی کی بحالی کے لئے کوشش ہے جو طویل مدتی حل ہوگا۔ ہماری تمام کوششیں اس مقصد کے لئے ہونگی.

آج کی اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل قرارداد پائیدار جنگ بندی کا حصول نہیں کر سکے گی۔ یہ بنیادی طور سے غیر متوازن ہےاور غیر ضروری نئے میکانزم متعارف کرکے عمل کو پیچیدہ بنادے گی.

برطانیہ اس قرارداد کی حمایت نہیں کرسکا لیکن جانوں کے نقصان پر کونسل کے اراکین کی بڑی تعداد کی شدت جذبات کا اظہاراوران کی خواہش کہ اس کااظہار اس قرارداد میں ہوکو تسلیم کرتے ہوئے برطانیہ اور یورپی یونین کی دوسری قوموں نے ووٹ سے احتراز کیا.

ہم اسرائیل پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ تحمل سے کام لے، شہری ہلاکتوں سے گریز کی ہرممکن کوشش کرے اورخود پر حملوں کے دفاع کے اپنےحق کو تسلیم کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے لئے کام کرے.

مزید معلومات

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 23 July 2014