پریس ریلیز

کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پرحملے میں ہلاکت کی تصدیق

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے افغانستان میں ہماری سفارتی سرگرمیوں میں مصروف شہریوں پر حملے کی مذمت کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے کہا :

آج صبح برطانوی سفارتخانے کی ایک گاڑی پر کابل میں حملہ کیا گیا.

مجھے یہ تصدیق کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ سیکیورٹی ٹیم کے ایک برطانوی شہری رکن اورسفارتخانے میں ملازم ایک افغان شہری اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ٹیم کے ایک اوربرطانوی رکن اس میں زخمی ہوئے ہیں.

میں ہماری سرگرمیوں میں معاون ان بے گناہ شہریوں پراس دہشتناک حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ متاثرین کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اورمیری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ وزارت خارجہ ان کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی.

ہ ظالمانہ فعل ہمیں ایک بار پھر افغانستان کے عوام اور عالمی برادری کے افراد کے حوصلے اوربرداشت کی یاددہانی کراتا ہے جو اس تنازع کا کئی دہائیوں سے اکھٹے مقابلہ کررہے ہیں.

ہم اس غیر انسانی فعل کو حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تسلسل کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ میں سفارتخانے کے برطانوی اورافغان عملےکی صرف ستائش ہی کر سکتا ہوں جو بڑے ذاتی خطرات کے باوجود افغانستان کے بہتر مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں.

مزیدمعلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 27 November 2014