پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی کابل میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے گزشتہ رات کو کابل میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں ایک دہری شہریت کے حامل برطانوی کی ہلاکت کی مذمت کی ہے.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

“میں اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں جو کابل میں ہوا اورجس کی ذمے داری کا دعوی طالبان نے کیا ہے۔ میں اس میں ایک برطانوی – افغان شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتا ہوں جو برٹش کونسل کے لئے کام کررہے تھے۔ ان کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور کونسلر عملہ اس مشکل وقت میں ان سے تعاون کررہا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ،دوستوں اورساتھیوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں.

“اس سانحے سے ایک بار پھرہمارے ذہنوں میں افغان عوام اوران کی معاونت کرنے والے عالمی برادری کے اراکین کی دلیری اورصبرو برداشت کی یادتازہ ہوتی ہے.

“بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے ان بے رحمانہ اقدام سے افغانستان کے مزید پرامن مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.”

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 14 May 2015