پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی مقبوضاتی آبادی میں توسیع کی مذمت

ولیم ہیگ نے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے جو مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کے باب میں کئے جارہے ہیں اور کہا ہے کہ امن کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

اسرائیلی حکومت کے ایک غیر قانونی چوکی کو قانونی قرار دینے اور ہبرون میں آبادکاروں کو ایک عمارت کی ملکیت دینےکے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ نے کہا:

برطانیہ اسرائیلی حکام کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہے جو نیتیف ہافوت کی غیرقانونی نوآبادیاتی چوکی کے گرد بڑے قطعہ اراضی کی حیثیت تبدیل کرنے اور ہبرون میں ایک نئی مقبوضہ آبادی کی تعمیر کرنے کے بارے میں ہے۔ آبادکاری غیر قانونی ہے اور امن کی راہ میں ایک رکاوٹ اور یہ فیصلے ان مسلسل کوششوں سے بھٹکانے کا باعث بنتے ہیں جو اسرائیلی فلسطینی تنازع کے دوریاستی حل کے لئے کی جارہی ہیں۔ امن کے لئے واحد راستہ مذاکرات ہیں.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 17 April 2014