سکریٹری خارجہ کاغزہ کی صورتحال پرتبصرہ
ہمارامقصد جنگ بندی کوبرقراررکھنا ہے تاکہ بامعنی مذاکرات ہوں جو ایک پائیدار حل کی طرف لے جاسکیں جس سے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو امن اور استحکام میسر آسکے

آج بات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ نے کہا:
ہم نے گزشتہ 24 گھنٹے میں کچھ پیش رفت دیکھی ہے۔ اب ایک جنگ بندی ہوئی ہے۔ اب اسرائیلی دفاعی فوج غزہ سے نکل چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس جنگ بندی کے برقرار رہنے کا امکان ہے اور قاہرہ میں مذاکرات کا آغاز ہونے کو ہے لہزا ہم اب پس منظر سفارتکاری کے مصروف ترین دور کا پہلاپھل دیکھ رہے ہیں جو جنگ بندی کے حصول کے لئے کی جارہی تھی جس کی غزہ کے عوام کو شدید ضرورت تھی.
ہمارے مقاصد میں پہلا تو جنگ بندی برقراررکھنا ہے،دوسرا، بامعنی مذاکرات کو جاری کرنا ہے اور تیسرا، علاقے میں پائیدار حل حاصل کرنا جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن اور استحکام سے رہنے کا موقع دے.
ہمارے مقاصد میں پہلا تو جنگ بندی برقراررکھنا ہے،دوسرا، بامعنی مذاکرات کو جاری کرنا ہے اور تیسرا، علاقے میں پائیدار حل حاصل کرنا جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن اور استحکام سے رہنے کا موقع دے.
مزیدمعلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک