پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ: پہلی جنگ عظیم کی سوسالہ یاد

وزارت خارجہ برطانیہ آج کے دن کی سو سالہ یادگار منارہی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج کے دن 4 اگست کو سو سال پہلے برطانیہ پہلی جنگ عظیم میں شامل ہوا تھا،یہ جنگ جو عالمی سطح پر پھیل گئی تھی اور لاکھوں جانیں اس میں ضائع ہوئیں.

عالمی تاریخ کے اس موڑکی یاد میں سکریٹری خارجہ ، لیج، بیلجئیم میں ایک تقریب میں شرکت کررہے ہیں اور وزار ت خارجہ کے دیگر وزرا گلاسگو اور لندن کی تقریبات میں شریک ہونگے.

وزارت خارجہ اوردنیا بھر میں برطانوی سفارتخانے بھی 14 تا 18 ناؤ لائٹ آؤٹ انی شئیٹو میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اس جنگ میں جان دینے والوں کی یاد میں ایک لائٹ روشن رکھیں گے.

یہ تقریبات پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ شراکت داری کا اہم حصہ ہیں جو اگلے چار سال تک تقریبات کے لئے رابطے میں رہے گی۔شراکت داری کی مشترکہ کوششیں یہ ہیں کہ اہم واقعات کو بانٹا جائے اور یاد رکھا جائے.

اس موقع پر سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

آج لیج، گلاسگو اور لندن کی تقریبات میں، میں اور میرے وزرا ساتھی پہلی جنگ عظیم کے مردو خواتین کو یاد کریں گے۔ وہ قومیتوں،عقیدے یا تربیت و پرورش سے قطع نظر، ساتھ لڑے، کام کیا، ایک اسی جنگ میں جو دنیا کے دوردراز کونوں تک پھیل گئی تھی.

ان کا ہم پر بڑا احسان ہے۔ انہوں نے بے مثال بہادری دکھائی اور عظیم قربانیاں دیں۔آج ہم انہیں یاد کررہے ہیں.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 4 August 2014