پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے

ولیم ہیگ نے تشدد میں فوری کمی اور نومبر 2012ء کی جنگ بندی کی بحالی پر زوردیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس اوراسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈورلبرمین سے الگ الگ بات کی ہے.

ٹیلی فون گفتگو کے بعد سکریٹری خارجہ نے کہا:

میں نے فلسطینی صدرمحمود عباس اوراسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لبرمین سے آج بات کی ہے.

میں نے تشدد میں فوری کمی اورنومبر 2012ء کی جنگ بندی کی بحالی ، کئی شہری ہلاکتوں پراپنی گہری تشویش اور تمام فریقین کے مزید شہریوں کے زخمی ہونے اورمعصوم جانوں کی ہلاکت سے گریز کرنے پر زور دیا.

میں نے اسرائیلی وزیرخارجہ لبرمین کو بتایا کہ غزہ کی جانب سے راکٹوں کے مسلسل حملے ناقابل قبول ہیں اوراسرائیل کوان حملوں سے اپنے دفاع کا حق ہے، لیکن تمام دنیا تشدد میں کمی چاہتی ہے.

میں نے صدرعباس کے جنگ بندی کے مطالبے کا خیرمقدم کیا اوران پرزوردیا کہ وہ اس کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں۔ میں نے غزہ میں شہری ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا.

یہ ظاہر ہے کہ ہمیں جنگ بندی کے لئےفوری مربوط عالمی کارروائی کی ضرورت ہےجیسا کہ 2012ء میں ہواتھا۔میں اس پر جان کیری،لارین فیبئیس اور فرینک- والٹر اسٹینمئیر سے کل ویانا میں بات کرونگا۔ جب میں نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے 10 جولائی کو بات کی تھی تو جنگ بندی کے لئے مصر کے سرگرم کردار کی مستحکم حمایت پر زوردیا تھا.

موجودہ بحران غزہ میں صورتحال کی بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زوردیتا ہےجس میں فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول کی بحالی، جائز نقل و حرکت کی اجازت اورراکٹ حملوں کے ناقابل قبول خطرے اورغزہ سے اسرائیل پر دوسری قسم کے تشدد کا مستقل خاتمہ شامل ہے.

یہ ایک پائیدارامن کے لئے پیش رفت کی ضرورت کی ایک شدید یاددہانی ہےجو دو ریاستی حل پر مبنی ہو۔ اسوقت یہ کتنا بھی دشوار معلوم ہو اسرائیل اور فلسطین دونوں کے لئے اس کے سواامن کی فراہمی کی کوئی صورت نہیں.

یہ وقت جرآتمندانہ قیادت کا ہے۔ دونوں جانب سے ایک پائیدارامن اور غزہ میں تنازع اور عدم استحکام کے عمیق اسباب پر توجہ دینے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ میں پھر کہتا ہوں کہ برطانیہ اس ہدف کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 12 July 2014