پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ اورفلسطینی صدرکے درمیان امن عمل پربات چیت

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اور صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں ایک 'مستحکم اور محفوظ مستقبل' کے لئے مل کر کام کرنےکے شدت سے خواہاں ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague and President Mahmoud Abbas

Foreign Secretary William Hague and President Mahmoud Abbas

فلسطینی صدر محمودعباس نے برطانیہ کے چار روزہ دورے کا آغاز سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات سے کیا ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے مشرق وسطی امن عمل کی پیش رفت پر بات چیت کی اوراس کے ساتھ ساتھ شام میں استحکام پر خدشات کا مشترکہ اظہار بھی کیا۔انہوں نے مستحکم اور پرامن مستقبل کے لئے ملکرکام کرنے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

میں صدرعباس کا لندن میں گرمجوشی سے استقبال کرتا ہوں.

آج اپنی ملاقات میں میں نے ان کی اور وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی دلیرانہ قیادت پر ان کو خراج تحسین پیش کیاجس کا مظاہرہ انہوں نے مشرق وسطی امن عمل پر مذاکرات کی طرف واپسی پر اتفاق کرکے کیا ہے۔ صدرعباس اور میں نے بات چیت سے حاصل کئے گئے امن کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ اسرائیلی و فلسطینی تنازع ہمیشہ کے لئے حل ہو سکے۔ جیسا کہ امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر ہم اب کامیاب نہ ہوئے تو شاید ہمیں دوسرا موقع نہ مل سکے.

میں نے صدرعباس کے سامنے برطانیہ کا طویل المد تی موقف دہرایا کہ ہم ایسے مذاکراتی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جس کے ذریعے 1967 ء کی سرحدوں کے مطابق اور متفقہ تبادلہ اراضی کے ساتھ ایک ممکن اور خودمختار فلسطینی ریاست ایک محفوظ اور مستحکم اسرائیل کے پہلو میں حاصل ہوسکے، جس کا مشترکہ دارالحکومت یروشلم ہو اورمہاجرین کے لئے ایک منصفانہ،معقول اور متفقہ حل نکل سکے۔ میں نے مقبوضہ اراضی پر بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ میں نے صدر عباس سے یہ بھی دہرایا کہ برطانیہ اس معاہدے کے حصول اور پائیدارامن کے لئے جو اس خطے کے عوام کی ضرورت ہے اور جس کے وہ حقدار ہیں، فلسطینیوں، اسرائیلیوں اور امریکیوں کی ہر ممکن مددکے لئے تیار ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہفیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 9 September 2013