پریس ریلیز

وزارت خارجہ ٹیم برطانوی حجاج کی مدد کے لئے

وزارت خارجہ نے ایک سرگرم ٹیم تشکیل دی ہے جو سعودی عرب کا سفر کرنے والے برطانوی حاجیوں کی مدد کرے گی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزارت خارجہ کے عملے میں سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوبرطانوی حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہوگی، اس کا اعلان وزیر برائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈ نے کیا.

برطانیہ کو برطانوی حجاج کے لئےیہ خدمات فراہم کرتے ہوئے سولہ سال ہوگئے ہیں، وزیر ٹوبیازایلووڈ نے کہا:

وزارت خارجہ سمجھتی ہے کہ حج برطانوی مسلم کمیونٹی کے لئے کس قدر اہم ہےاور ہم ایک بارپھر ایسی ٹیم فراہم کررہے ہیں جو معاونت کے لئے مستعد ہوگی۔ سعودی عرب تمام حاجیوں کو عمدہ سہولیات اورخدمات فراہم کرتا ہےاورمیں برطانوی حجاج کے لئے ہر سہولت فراہم کرنے پران کا شکرگزار ہوں.

ہم حج کے دوران حاجیوں کے لئے مناسب خدمات فراہم کرنے کے پابند ہیں جو مکہ اورجدہ میں ایک سرگرم معاون عملے کے ذریعے ہوگی۔گزشتہ برس ہم نے کئی قسم کی معاونت فراہم کی تھی جس میں گمشدہ سفری دستاویزات کا متبادل بھی شامل تھا.

حاجیوں کے لئے ضروری ہےکہ وہ تیاری اچھی طرح کریں،جیسے کہ ان کے پاس مناسب سفری انشورنس ہواوراپنے پاسپورٹ اوردیگراہم کاغذات کی نقلیں ساتھ لے جائیں جوایک محفوظ اورتکالیف سے پاک حج کے لئے ضروری ہیں۔ میری تمنا ہے کہ اس سال جو لوگ حج پر جارہے ہیں ان کی عبادت پر سکون، بامرادہو اورقبولیت حاصل کرے.

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر حج کے لئے سعودی عرب جانے والوں کوصحت اور سفر سے متعلق خصوصی ہدایات سعودی عرب کے لئےعام سفری مشورہ دیا گیا ہے.

مزید معلومات

برطانوی حج کونسلر وفد 2014ء

اس سال حج 2 تا 7 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔ تقریبا 18000 برطانوی مسلمانوں کے اس فریضے کی ادائیگی کی توقع ہے۔ ایک برطانوی حج وفد 1999ء سے ہرسال کی طرح مکہ میں موجود ہوگا.

ہماری توجہ مشکل سے دوچارحاجیوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے پرہوگی۔ گزشتہ سال ہم نے کئی قسم کی سہولیات فراہم کیں جن میں:

  • اسپتال میں داخل حاجیوں کو سہولت.
  • وفات کی صورت میں متاثرہ خاندانوں کے لئے ضروری سفری اورکونسلرانتظامات کرنا.
  • ان حاجیوں کی شکایات درج کرانے کے لئے جو بدعنوان ٹورآپریٹرزکا شکار ہوئے ہوں اور وزارت حج تک ایسے کیسوں کو پہنچانے میں انکی معاونت.

وزارت خارجہ برطانوی حاجیوں کواس نمبر پر 24 گھنٹے ٹیلیفون سہولت فراہم کرے گی ( 268 004 501 00966 )

ٹوبیازایلووڈٹوئٹرپر@TobiasEllwoodMP

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 24 September 2014