پریس ریلیز

وزارت خارجہ کا نئے ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق کاخیرمقدم

سکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے نئے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی حیثیت سے شہزادہ زید کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

میں شہزادہ زید رعد زید الحسین کو ان کے اقوام متحدہ کونسل برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایک اہم کردار ہے جس کے لئے شہزادہ زید کے پاس وسیع تجربہ اور انسانی حقوق اور عالمی تعزیری انصاف سے مستحکم کمٹ منٹ ہے ۔ ہم ان کی کامیابی کے لئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں اوران کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں.

میں اس موقع پر نوی پلائی کا بحیثیت ہائی کمشنر چھ سال کے دوران خاصی کامیابیوں پرشکریہ بھی ادا کررہا ہوں۔انہوں نے انسانی حقوق کا ریکارڈ بہتر بنانے کے لئے کوشاں ملکوں کے لئے اوران ملکوں کو جوابدہی کے لئےبیش بہا کردار انجام دیاجو اپنے شہریوں کے حقوق کی سنگین اورمنظم طریقے سے پامالی کرتے ہیں.

مزیدمعلومات

  • شہزادہ زید نئے ہائی کمشنر برائے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی حیثیت سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ اوراقوام متحدہ کے نظام کو مجموعی طور پر مستحکم کرنے کے لئے قیادت کریں گے تاکہ انسانی حقوق کی مخدوش صورت حال پر کارروائی کی جاسکے.

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 18 June 2014