خبروں کی کہانی

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزارت خارجہ کی وزیرکابیان

وزیرانسانی حقوق بیرونس جوائس اینلے نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی ہنگامی ضرورت اور 16 روزہ سرگرمی مہم کی شروعات کی اہمیت پر بات کی ہے.

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن

Transcript for Day for Elimination of Violence against Women video (PDF, 104 KB, 3 pages)

بیرونس جوائس اینلے نے کہا ہے:

“دنیا بھر میں 35 فی صد خواتین اورلڑکیاں اپنی زندگی میں کسی نہ کسی قسم کے جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔ آج کی 70کرورخواتین کی شادی بچپن میں ہی کردی گئی تھی۔ ان میں سے 25 کرورکی شادی تو 15 سال کی عمر سے پہلے ہوگئی تھی اور یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 کرور خواتین اور لڑکیاں نسوانی جنسی اعضا کی قطع و برید کا شکار ہوئی ہیں. عورتوں پراس تشدد کا خاتمہ ہنگامی نوعیت کا مسئلہ ہے.

“عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کے تجربے کی جڑ، پرامن معاشروں اوربحران کا شکار دونوں میں، یہ ہے کہ عورتوں کودوسرے درجے کی شہری مانا جاتا ہے۔ یا مردوں کی جاگیر، جائیداد سمجھا جاتا ہے۔ جہاں اس رویے کو تبدیل کرنا بہت ہی مشکل ہے وہاں تعلیم ہی اس کا حل ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سال کی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم جو آج ہی شروع ہورہی ہے، وہ تعلیم پر توجہ مرکوز کرے گی.

“خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن اور 16 روزہ مہم ہم سب کو مسلسل یہ بتاتی رہتی ہے کہ ہمیں کیوں مزید کچھ کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ ان کے ذریعے ہمیں قیادت ، حوصلے اور جدت کی مثالوں سے تحریک ملتی ہے کیونکہ یہ ہر روز ہی کمزور خواتین اور لڑکیوں کی زندگی میں تبدیلیاں لارہی ہیں.”

شائع کردہ 25 November 2015