پریس ریلیز

مغربی کنارے اورغزہ میں تشدد پروزارت خارجہ کی تشویش

السٹئیربرٹ:دوریاستی حل کے اس نازک مرحلے پرہمیں مکالمے کی ضرورت ہے تشدد کی نہیں۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Foreign Office, King Charles Street: Crown Copyright.

مجھے مغربی کنارے اور غزہ میں پیش آنے والےحالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے۔ دوریاستی حل کے اس نازک مرحلے پرہمیں مکالمے کی ضرورت ہے تشدد کی نہیں۔

غزہ میں نومبر جنگ بندی کی اس خلاف ورزی پر مجھے بہت تشویش ہے۔ میں حالیہ راکٹ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملے اور اس کے بعدفضائی حملوں سے تشدد دوبارا ابھرنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ میں تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی شرائط کی سختی سے پابندی کریں اور مصر کی شروع کی جانے والی بات چیت سے استفادہ جاری رکھیں جو اہم مسائل سے نمٹنے کے لئے ہے جس میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور غزہ کے عوام کے مصائب میں کمی کے لئے پابندیوں کا اٹھایا جانا ضروری ہے۔

میں مغربی کنارے میں آج ایک اسرائیلی آبادکار کی ہلاکت کی بھی مذمت کرتا ہوں، یہ 2011ء کے بعد اس قسم کی پہلی ہلاکت ہےاورمجھے فلسطینیوں اور فلسطینی املاک پر انتہا پسند آبادکاروں کے متشدد حملوں کی حالیہ لہر پر گہری تشویش ہے۔ایسے واقعات سے مزید واقعات کاامکان پیداہوتا ہے اور امن اورسلامتی کی کوششیں کمزورہوتی ہیں۔

برطانیہ اس باب میں واضح ہے کہ 2013ء مشرق وسطی میں امن کے لئے اہم سال ہے۔ ہم یہ امر یقینی بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام دونوں کی امن کی امنگیں پوری ہوں۔

مزید معلومات

ہمیں ٹوئیٹر اورفیس بک پرفالو کیجئیےفیس بک

ٹوئیٹر

شائع کردہ 30 April 2013