پریس ریلیز

وزارت خارجہ نےاذیت کے متاثرین کی حمایت کاعالمی دن منایا

وزارت خارجہ کی وزیر برائے انسانی حقوق نے اذیت کےشکارافراد سے برطانیہ کےتعاون کی توثیق اوراذیت دہی کنونشن کی منظوری کی حوصلہ افزائی کی تحریک کی تجدید کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سینئیروزیربیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے:

آج کے دن 1987ءمیں اذیت دہی کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کنونشن وجود میں آیا تھا۔ اذیت کے متاثرین کی حمایت کاعالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اذیت دہی اب بھی ایک عالی مسئلہ ہے۔ برطانیہ نے مسلسل اورغیر مشروط طور پراذیت دہی اور ظالمانہ، غیر انسانی،اورذلت آمیز سلوک یا سزا کے استعمال کی مذمت کی ہے اورتسلیم کرتا ہے کہ اس کا متاثرین اور ان کے خاندانوں اورکمیونٹیز پر تباہ کن اثر پڑتا ہے۔ اذیت دہی کے خلاف عالمی کارروائی برطا نیہ کے لئے ایک ترجیح ہے اوررہے گی۔

برطانیہ اپنی پیش قدمیوں، منصوبوں اورعالمی اقدامات کے ذریعے اذیت دہی کی روک تھام کرتا رہے گا۔ اگلے سال میں ہم ان ریاستوں کو جنہوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے،اذیت رسانی کے خلاف کنونشن اوراس کے اختیاری پروٹوکول کو تسلیم کرنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوششوں کی تجدید کرتے رہیں گے۔ کنونشن کو تسلیم کرنے سےیہ یقینی ہوجائے گا کہ یہ ریاستیں عالمی ماہرین سے مثبت مکالمہ کر سکیں گی اور عالمی برادری کوان کے اذیت دہی اور بے حسی کے خاتمے کے مجموعی عزم کا واضح پیغام مل جائے گا.

مزید معلومات

مزید جاننے کے لئے برطانیہ کے اقدامات

بیرونس وارثی ٹوئٹر پر @سعیدہ وارثی

شائع کردہ 26 June 2013