مشرق وسطی امن عمل کی بحالی: وزارت خارجہ کی حوصلہ افزائی
برطانیہ نے فریقین پرزوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی پرتوجہ دیں اورایسے اقدامات سے گریز کریں جو دوریاستی حل کی کوششوں کوکمزورکرتے ہوں.

اسرائیل اورمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ پیش رفت پرتبصرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا:
ہمیں اتوارکو کئے گئےاسرائیلی حکام کے اس فیصلے پرتشویش ہے کہ وہ مغربی کنارے اورمشرقی یروشلم میں تقریبا1200نئے یونٹس بنانے کے منصوبے کو آگے بڑھائے گا۔ جیسا کہ مشرق وسطی کے وزیرالسٹئیربرٹ نے جمعہ کو کہا تھاکہ ایسے اقدامات مذاکرات کے ذریعےدوریاستی حل کی کوششوں میں مدد نہیں دیتے۔اب توجہ 14 اگست کو مذاکرات کی بحالی پر ہونا چاہئیےجو پائیدار امن کے قیام کے لئے کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ برطانیہ دونوں فریقین پرزور دیتا ہے کہ وہ ان کوششوں کو کمزور کرنے والے اقدامات سے گریز کریں اوراعتماد سازی کے لئے قدم اٹھائیں۔اس ضمن میں ہم اتوار کو اسرائیل کے 26 فلسطینی قیدیوں کومذاکرات سے پہلے رہا کرنے کے جرآتمندانہ اور پیش بین فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دوریاستی حل اوراسرائیلی اورفلسطینی عوام کے لئےپائیدارامن کے حصول کے لئے اسرائیل،فلسطینیوں اورامریکا کی کوششوں سےبرطانیہ ہرممکن تعاون کرے گا.
مزید معلومات
ملاحظہ کیجئیے السٹئیر برٹ کا حالیہ بیان
السٹئیر برٹ ٹوئٹر پر@السٹئیر برٹ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک