خبروں کی کہانی

وزارت خارجہ کی جانب سے سالانہ یوم انسانی حقوق کی تقریب

سالانہ یوم انسانی حقوق سے پہلے وزیر برائَے انسانی حقوق بیرونس جوائس اینلے نے وزارت خارجہ میں ایک تقریب منعقد کی تاکہ عالمی انسانی حقوق کے باب میں برطانیہ کی کارروائی پر اظہار مسرت کیا جاسکے

Baroness Anelay speaks at the FCO's Human Rights Day event

Baroness Anelay speaks at the FCO's Human Rights Day event

10 دسمبر اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دن سے عبارت ہے، جس دن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 1948ء میں عالمی انسانی حقوق اعلامیہ جاری کیا تھا.

اس کی یاد منانے کے لئے وزارت خارجہ کی تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تاکہ شہری معاشرے اور جمہوریت پر توجہ دے سکیں جو محکمے کے انسانی حقوق پر کام کا ایک اہم باب ہے.

اس سال کے لئے اقوام متحدہ کے منتخب موضوع ‘’ آج کسی کے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں’‘، کی ستائش کرتے ہوئے تقریب میں شرکا نے ایک مضبوط شہری معاشرے کی اہمیت پر زور دیا اور انسانی حقوق کے دفاع کے لئے کام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا.

اس میں انسانی حقوق کے احترام اور ریاستوں کے لئے دیرپا تحفظ اور پائیِدار معاشی ترقی کے لئے غیر سرکاری تنظیموں )این جی اوز(اور وسیع تر شہری معاشرے کے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا.

بیرونس جوائس اینلے نے کہا:

دنیا بھر میں لوگوں کے انسانی حقوق خطرے میں ہیں اس لئے شہری معاشرے اورانسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کا کردار اس سے پہلے کبھی اتنا اہم نہیں تھا. یک سکڑتا ہوا شہری معاشرہ ملک کے استحکام، معاشی مواقع اوروسیع تر ترقی کے لئے نقصان دہ ہے۔اس لئے شہری معاشرے کو کام کرنے کے لئے گنجائش فراہم کرنا لازمی ہے تاکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا پھیلاو اور مضبوطی ممکن ہو سکے.

ایک سرگرم شہری معاشرہ ایک پختہ معاشرے کی نشانی ہے؛ جو چیلنجز کاسامنا کرسکے اور اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرسکے۔ حکومتوں کو نہ صرف ایک صحت مند شہری معاشرے کو اجازت دینا چاہئیے بلکہ اس کے بھرپورفروغ کا بندوبست کرناچاہئیے۔ وہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کی تحسین کریں نہ کہ ان کی مذمت کی جائے.

یہ وہ پیغام ہے جسے ہم انسانی حقوق کے لئے کھڑے ہوتے ہوئےاپنے وطن اور بیرون ملک میں فروغ دیتے رہیں گے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 9 December 2016