خبروں کی کہانی

عید الاضحی 2016ء: ٹریزا مے کا تہنیتی پیغام

"اس ملک اور تمام دنیا کے مسلمانوں کو میں عید مبارک کہنا چاہتی ہوں۔ آپ کو ایک پر مسرت اور پر امن عید مبارک ہو۔'' وزیر اعظم ٹریزا مے.

عید الاضحی 2016ء: وزیراعظم ٹریزا مے کا تہنیتی پیغام.

وزیراعظم ٹریزا مے نے کہا:

برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو میری طرف سے بابرکت عید الاضحی کے لئے نیک خواہشات قبول ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ اس تہوار کی کمیونٹیز کے لئے بڑی اہمیت ہے، ایسا موقع جب خاندان اور دوست عبادت اورضیافت کے لئے اکھٹا ہوتے ہیں اورمختلف براعظموں کے لوگ واحد عقیدے کی بنیاد پر مجتمع ہوتے ہیں. اور جب آپ اس اجتماعیت کی روح کو دیکھیں تو میں فخر سے ان کئی طریقوں کے بارے میں سوچتی ہوں جن کے ذریعے اس ملک میں لوگ ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہوتے ہیں اور ہماری قومی زندگی کومالامال کرتے ہیں.

یہ میں سیاست میں دیکھتی ہوں کہ برطانوی مسلمان حقیقی تبدیلی لارہے ہیں ، اینٹر پرائزاور کئی لاکھ پاونڈ کے کاروبار چلانے میں اوران لوگوں کی ہمت اور خلوص میں دیکھتی ہوں جو ہماری شاہراہوں کی حفاظت کرتے ہیں اور جو ہماری مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہیں.

میں اسے ہماری مسلم کمیونٹی کےفلاحی کاموں اور جذبہ ہمدردی میں دیکھتی ہوں جس کے اراکین اپنے سے کم نصیب افراد کی فراخدلی سے مدد کرتے ہیں.

اور یہ میں وہاں بھی دیکھتی ہوں جب دنیا بھر سے لوگ مشترکہ تاریخ، خاندانی روابط اور مصائب میں گھرے افراد کے لئے تشویش کے باعث کس طرح جمع ہوتے ہیں۔ خاص طورپر میں شام اورعراق میں جاری تنازعات کے بارے میں سوچتی ہوں۔ کسی ایک انسانی بحران کے لئے ہمارا سب سے بڑا 2 بلین پاونڈ سے زائد کا عطیہ ان تباہ کن تنازعات میں گھرے لوگوں کی مدد کررہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم ضرورتمند افراد کے لئے اپنی مدد جاری رکھیں گے.

وزیراعظم کی حیثیت سے میں اپنی کمیونٹیز کو مستحکم سے مستحکم تر ہوتے دیکھنا چاہتی ہوں۔ میری حکومت کا مرکزی مشن یہ ہے کہ لوگوں کو قریب لایا جائےاوریہ ضمانت ہو کہ ہرشخص برطانیہ میں موجود مواقع سے ہر ممکن فائدہ اٹھاسکے، خواہ ان کا پس منظر کوئی بھی ہو اور وہ کہیں سے بھی آئے ہوں۔ جیسا کہ میں نے اس وقت کہا تھا,جب میں ڈاوننگ اسٹریٹ کی سیڑھیوں پہ کھڑی تھی کہ میں اس ملک کو ایسا بنانا چاہتی ہوں جو ہرایک کے لئے ہو.

میں برطانوی مسلمانوں کی اس ملک کے لئے خدمات پر فخر کرتی ہوں اور مجھے ناز ہے کہ برطانیہ متحرک اور متنوع پس ہائے منظرکے مالک لوگوں کا وطن ہے.

لہذا اس ملک میں اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو میری طرف سے عید مبارک ۔ میری تمنا ہے کہ آپ کے لئےیہ پرمسرت اور پرامن عید ہو.

شائع کردہ 12 September 2016